بنگلورومیں ایک گھنٹہ کی موسلادھاربارش سے65درخت زمین بوس،راستے جام، 22انڈرپاسزسروے کرنے کی ہدایت،بی بی ایم پی کی کارکردگی پرپھر سوالیہ نشان

Source: S.O. News Service | Published on 23rd May 2023, 9:18 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23/مئی (ایس او نیوز) اتوار کو شہر میں صرف ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش نے دارالحکومت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ شہر کے 65 علاقوں میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، تباہی مچ گئی اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے بہت سارے مسائل کاسامنا کرنا پڑا۔شہرمیں اتوار کی سہ پہر 3.30 بجے سے ایک گھنٹہ تک بادل گرجتا رہا۔شہرمیں ژالہ باری کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔برساتی پانی کے باعث شہر افراتفری کی زد میں آگیا۔ موسلا دھار بارش سے موٹرسائیکل اور پیدل چلنے والوں کودم بخودکردیا۔چامراج پیٹ، نگرباوی، کامکشی پالیہ، گری نگر، جیانگر، میجسٹک، ملیشور، کے آر مارکیٹ، چک پیٹ، وجئے نگر، یشونت پور، شیشادری پور، ہیبال، جے پی نگر، نندنی لے آؤٹ، راجہ جی نگر، مہالکشمی لے آؤٹ اور دیگر میں بارش ہوئی ہے۔مہالکشمی لے آؤٹ کی گلیوں میں پانی بھر گیا، سڑک کے کنارے اور گھر کے سامنے کھڑی کاریں اور بائک پانی میں ڈوب گئے، لے آؤٹ کے نشیبی گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ معاملہ سامنے آتے ہی مہالکشمی لے آؤٹ، ایم ایل اے کے گوپالیا نے جائے وقوع کا دورہ کرکے معائنہ کیا۔ بی بی ایم پی کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر راحت رسانی کا کام شروع کیا۔وجیا نگر میں سڑک کے پار ایک بڑا درخت گر گیا اور کچھ دیر کیلئے ٹرافک میں خلل پڑا۔ منجوناتھ نگر میں ایک مکان پر سڑک کنارے درخت گر گیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کمارکرپا روڈ پر چترکلا پریشد کے پاس ایک بڑا درخت گرنے کے بعد اس راستے پر گاڑیوں کی آمدورفت کچھ دیر کے لئے معطل رہی۔ وجیا نگر میں شوبھا اسپتال کے قریب بی ایم ٹی سی کی بس پر ایک بڑا درخت گرا اور بسون گڈی میں بنگلورو ہائی اسکول بس اسٹینڈ کے قریب ایک درخت گرا۔ خوش قسمتی سے گاڑیوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے کوئی حادثہ درپیش نہیں ہوا۔ یشونت پور بی ایم ٹی سی بس اسٹینڈ کے اندر بارش کاپانی جمع ہوگیا۔

کل کہاں کہاں کتنی بارش ہوئی؟: راج محل گٹہلی66 ملی میٹر، کوٹیگے پالیہ 33ایم ایم،چوڈیشوری وارڈ20ملی میٹر، ودیارنیا پورہ 33 ملی میٹر مارپناپالیہ26 ملی میٹر۔ کشال نگر 35 ملی میٹر۔ بسوناپور 24ملی میٹر، ودیاپیٹھا،25.5ملی میٹرہیمگے پور24ایم ایم،ناینڈہلی 22ایم ایم۔ سمپنگی رامن نگر32ایم ایم،وی وی پور20ایم ایم، چامراج پیٹ 28ایم ایم،داسرہلی 28ایم ایم،راجہ جی نگر37ایم ایم بارش ہونے کی اطلاع ہے۔

65درخت گرے: اتوارکی سہ پہرہوئی موسلا دھار بارش سے شہرکے کئی مقامات پر 65 درخت جڑسے اکھڑگئے۔درختوں کوگرنے سے ہونے والی تباہی کوروکنے کے لئے بروہت بنگلورمہانگرپالیکے (بی بی ایم پی)کی طرف سے 41فاریسٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔یہ ٹیمیں شہرمیں جہاں کہیں بھی بارش سے درخت زمین بوس ہوں گے وہاں پہنچ کرفوری ہٹانے کاکام کریں گے اورراستہ سے ٹرافک کے آسان گزر کیلئے موقع فراہم کریں گے۔ اسی طرح بارش سے نقصان زدہ علاقہ میں بھی جاکریہ ٹیم راحت رسانی کاکام کرے گی۔

22/انڈرپاس کاسروے: کے آرسرکل کے قریب کل بارش کے باعث انڈرپاس میں کارزیرآب آگئی جس میں سوارایک سافٹ ویرملازم کی جان چلی گئی۔اسی طرح ایک اورشخص کے فوت ہونے کی بھی اطلاع ہے۔اس واقعہ کے بعد بی بی ایم پی ہوش کے ناخن لیتے ہوئے شہر میں واقع 20 انڈرپاسز کی صورت حال کی جانکاری کیلئے سروے کاکام شروع کرنے کافیصلہ کیاہے۔بی بی ایم پی کے کمشنرشکارگری ناتھ نے افسروں کوہدایت دیتے ہوئے کہاکہ شہر کے 20انڈر پاسز کاجائزہ لیں تاکہ اس قسم کاکوئی دوسراواقعہ پیش نہ آئے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...