کمٹہ میں کار اور ٹرک کے درمیان ٹکر؛ کار ڈرائیور ہلاک، تین زخمی
کمٹہ 3 اکتوبر (ایس او نیوز) یہاں کمٹہ کے دیوگی نیشنل ہائی وے 66 پر کار اور ٹرک کے درمیان ہوئی ٹکر میں کار ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ کار پر سوار تین لوگ شدید زخمی ہوگئے جس میں ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
اُڈپی نمبر پلیٹ والی کار ہبلی سے اُڈپی کی طرف جارہی تھی جبکہ مخالف سمت سے آنے والی انناس سے بھری ٹرک مینگلور سے انکولہ کی طرف جارہی تھی جب کمٹہ نیشنل ہائی وے پر دونوں سواریوں کی آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی۔ مہلوک کار ڈرائیور کی شناخت بیندور کے رہنے والے منجوناتھ اچاری (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے جبکہ کار پر سوار تین زخمیوں میں رگھو اچاری کی حالت نازک بتائی گئی ہے جنہیں کمٹہ اسپتال سے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کنداپور اسپتال شفٹ کیا گیا ہے۔ حادثہ سنیچر کی شام کو پیش آیا۔
کمٹہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔