منگلورو میں لاری اور کار میں خطرناک تصادم۔ ایک شخص ہلاک اور پانچ افراد ہوگئے زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st May 2020, 5:51 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو31/مئی (ایس او نیوز)کلّا پو سے قریب پُل پر کار اور لاری کے درمیان پیش آئے تصادم میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

 اطلاع  کے مطابق یہ حادثہ اتوار کی صبح اولین ساعتوں میں قریب پانچ بجے  پیش آیا ، جس میں کوور کا رہنے والا چیتن نامی شخص ہلاک ہوگیا جو کار ڈرائیو کررہا تھا۔ کار نے لاری کو اتنی شدت سے ٹکر ماری تھی کار کا اگلا حصہ  پوری طرح لاری کے پچھلے حصے میں گھس گیا اورکار بری طرح تباہ ہوگئی۔ ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا جبکہ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...