بھٹکل میں تیز رفتار کاربے قابو ہوکر بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی، کار کو شدید نقصان، بڑا حادثہ ٹلا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th December 2019, 8:18 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 12/ڈسمبر (ایس او نیوز)  یہاں نوائط کالونی نیشنل ہائی وے پرایک کار بے قابو ہوکر تیز رفتاری کے ساتھ بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، حادثے میں کسی کو جانی نقصان نہیں پہنچا، البتہ کار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثہ جمعرات صبح قریب سات بجے پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ تلنگانہ کے رہنے والےچنگی رمیش اپنی کارپر سوار مینگلور سے غالباً ہبلی کے راستے تلنگانہ جارہے تھے کہ بھٹکل جالی کراس کے قریب نیشنل ہائی وے پر کار بے قابو ہوگئی اور سڑک کے باہر ایک الیکٹرک کھمبے سے اتنی تیز رفتاری کے ساتھ ٹکرائی کہ کھمبا نیچے گرپڑا، یہ تو اچھا ہوا کہ تار میں بجلی میں نہیں تھی، ورنہ بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔