منڈیا میں المناک حادثہ؛ کار بجلی کےکھمبے سے ٹکراگئی؛ بچانے کے لئے آگے بڑھنے والے تین لوگوں کی موقع پر موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th June 2019, 10:41 AM | ریاستی خبریں |

منڈیا 13/جون (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک کے منڈیا میں  بدھ کی شب کو ہوئے ایک المناک حادثے میں  زخمیوں کوبچانے کے لئے آگے بڑھنے والے ہی  تین لوگوں کی موت واقع ہونے کی واردت پیش آئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  منڈیا کے بھارتی نگر کے قریب منی گیرے میں بدھ کی شب کو ایک تیز رفتار کار ڈرائیور کے ہاتھوں بے قابو ہوکر ایک بجلی کے کھمبے سے  ٹکراگئی، ٹکر لگتے ہی  کھمبا  ٹوٹ گیا اور اس کا ایک حصہ نیچے گر پڑا۔

کار پر سوار لوگ حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے،  اور وہ مدد کے لئے لوگوں کو پکار رہے تھے، ایسے میں  زخمیوں کو بچانے کے لئے  جیسے ہی   کچھ  لوگ آگے بڑھے، انہوں نے یہ جانے بغیر کہ ،  کار کے قریب نیچے پڑے ہوئے  کھمبے کے ٹکڑے کے ساتھ بجلی کا تار بھی نیچے گرا ہوا ہے،  اُس پر  ان لوگوں نے غالباً  اپنے قدم رکھ دئے، جس کے نتیجے میں تین لوگوں کی  الیکٹرک شاک لگنے سے  موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ۔ مرنے والوں کی شناخت  منی گیرے قصبہ کے رہنے والے دیوراجو (31)،  بیدر ہوسہلّی قصبہ کے رہنے والے پرسنّا (45) اور پردیپ (25) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق کار ملولّی سے بھارتی نگر کی طرف جارہی تھی، بدھ کی شب کو یہ حادثہ پیش آیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے تین لوگوں کو  بجلی کا شاک لگتے دیکھ کر فوراً محکمہ الیکٹری سٹی کو   خبر کرتے ہوئے  الیکٹرک   سپلائی بندکرائی، پھر کار پر موجود  زخمیوں کو کار سے نکال کر مقامی اسپتال پہنچایا۔

بھارتی نگر پولس اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا ہے ، ضروری کاروائی جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...