بھٹکل کے قریب منکی میں بس اور کار کی ٹکر؛ کار ڈرائیور ہلاک؛ بس پر سوارکئی مسافر زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th May 2023, 11:01 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 26 مئی (ایس او نیوز) قریبی علاقہ منکی نیشنل ہائی وے 66 پربس اور کار کے درمیان ہوئی ٹکر میں کار ڈرائیورکی موت واقع ہوگئی، جبکہ کار سے ٹکرانے کے بعد بس سڑک کے کنارے اُلٹ جانے سے بس پر سوار قریب 30 مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعہ شب قریب 9:30 بجے پیش آیا۔

منکی سے سماجی کارکن ذاکر کنٹنگری نے بتایا کہ پرائیویٹ بس مینگلور سے ممبئی جارہی تھی، ایک بھٹکلی فرد سمیت قریب 35 مسافر بس پر سوار تھے۔ پتہ چلا ہے کہ کار جو مخالف سمت سے آرہی تھی، منکی پٹرول پمپ کے قریب واقع راستے کی طرف مُڑنے کے لئے آگے بڑھی تھی جس کے دوران ممبئی جانے والی تیز رفتارپرائیویٹ بس، کار سے ٹکراگئی۔ ٹکر کی شدت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کار کے اگلے حصے کی پرخچے اُڑ گئے، جبکہ کار سے ٹکرانے کے بعد بس بھی اُلٹ گئی اورہائی وے کنارے واقع برساتی نالے میں جاگری۔حادثے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے کارکے اندر سے موہن نائک کو شدید زخمی حالت میں کار سے باہر نکالا اورہوناوراسپتال شفٹ کرایا، جہاں پہنچنے کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

مہلوک کار ڈرائیورموہن نائک (45) منکی کے بولے بستی کا رہنے والا تھا۔ کار پر وہ اکیلا تھا۔ بس پر سوار تقریبا تمام مسافروں کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں، بعض لوگوں کو زائد چوٹ بھی لگی ہے جنہیں ہوناور سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے۔ بعض معمولی زخمی ہونے والوں کو منکی سرکاری اسپتال لے جاکر مرہم پٹی کرائی گئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی منکی پولس جائے واردات پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ منکی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے.

Car crashes with private bus on Manki NH-66; 1 dead, 35 hurt

ایک نظر اس پر بھی

چکمگلورو میں وکیل کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی - بھٹکل بار ایسوسی ایشن نےوزیراعلیٰ کے نام اسسٹنٹ کمشنر کو دیا میمورنڈم

چکمگلورو میں پولیس کی طرف سے نوجوان وکیل کے ساتھ کی گئی زیادتی اور بدسلوکی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھٹکل بار ایسو سی ایشن نے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم دیا ۔

بھٹکل میں 'سنگل ٹکٹ کاونٹر' کی وجہ سے مسافروں کو ہو رہی ہے پریشانی

بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر جو ایڈوانس ٹکٹ بکنگ کاونٹر تھا اسے بند کرنے اور ہر طرح کی ٹکٹ کے لئے ایک ہی کاونٹر رہنے کی وجہ سے مسافروں کو بہت ہی زیادہ پریشانیوں کا سامنا ہے اور انہیں ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے بڑی دیر تک قطار میں لگے رہنا پڑتا ہے.

کرناٹک میں بڑھ رہے ہیں خودکشی کے معاملات؛ ساحلی کرناٹکا میں ایک ہی دن میں سامنے آئی خود کشی کی 6 وارداتیں

ریاست کرناٹک بالخصوص ساحلی کرناٹکا میں خودکشی کے واقعات میں روزبروز ااضافہ دیکھا جارہا ہے جس کو لے کر عام شہری تشویش میں مبتلا ہیں، لیکن پیر کو ایک ہی دن الگ الگ علاقوں میں چھ لوگوں کے خودکشی کے واقعات سامنے آنے کے بعد عوام زور دے رہے ہیں کہ اس حد تک بڑھتی خودکشی کی ...

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

جرمنی میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

جرمنی میں برفیلے طوفان کے بعد شدید برفباری نے درجہ حرارت کو مزید گھٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے  مطابق برفباری کی وجہ سے میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔