سعودی عربیہ کے طائف میں کار حادثہ کا شکارایک نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd September 2020, 11:04 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل 23 ستمبر (ایس او نیوز)  بیندور کے قریب  گولی ہولے   کا ایک نوجوان سعودی عربیہ کے طائف میں ہوئے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد  افتخار مٹّا (33) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثے میں گنگولی کا رہنے والا ایک شخص جس کی شناخت مالی سرفراز (43) کی حیثیت سے کی گئی ہے  شدید زخمی ہوا ہے جسے طائف کے کنگ عبدالعزیز اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

طائف سے  نورالامین گنگولی نے فون پر معلومات فراہم  کرتے ہوئے بتایا کہ  افتخار اور سرفراز کار پرسوار ریاض سے جدہ جانے کے لئے نکلے تھے، طائف میں اپنے دوست سے ملاقات کی پھر    جدہ کے لئے سفرجاری رکھا، اس دوران دونوں نے تھکان کو دور کرنے کے لئے  اپنی کار کو  شفا روڈ کنارے پارک کی  اور تھوڑی دیر آرام کرنے کے بعد آج بدھ صبح قریب 10:30 بجے کار اسٹارٹ کرکے آگے بڑھے ہی تھے کہ اچانک پیچھے سے ایک تیز رفتار کار ان کی کار سے ٹکراگئی۔ بتایا گیا ہے کہ کار کو سرفراز ڈرائیونگ کررہے تھے ، ٹکر لگتے ہی  کار پوری طرح گھوم گئی جس سے افتخار کو شدید چوٹ لگی اور  وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں گنگولی کے سرفراز کو بھی شدید چوٹیں آئی ہیں، ان کی کمرکو شدید چوٹ لگی ہے اورانہیں آپریشن کے لئے لے جایاگیا ہے، ان کے سر کے ساتھ ساتھ  ہاتھ اور پیر کو بھی چوٹ لگی ہے ۔اللہ ان کے آپریشن کو کامیاب بنائے۔

پتہ چلا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے  ہی  ریاض سے  افتخار کے بھائی اور دیگر ان کے رشتہ دار طائف کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ افتخار کی میت کنگ عبدالعزیز اسپتال میں ہی رکھی گئی ہے، کاٖغذی کاروائیوں کے بعد میت ان کے بھائی اور دیگر رشتہ داروں کے حوالے کی جائے گی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گذشتہ دس سالوں سے افتخار سعودی عربیہ کے دارلحکومت ریاض میں  کسی ٹراویل کنسلٹنسی میں ملازمت کرتے تھے،   شادی شدہ افتخار کو دو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔  اللہ  افتخار صاحب کی مغفرت فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اور زخمی سرفراز کو جلد سے جلد صحت یاب فرمائے۔ اٰمین

بتایا گیا ہے کہ مرحوم افتخار گولی ہولے میں خدمہ فاونڈیشن کے رکن ہونے کےساتھ ساتھ کئی دیگر سماجی اداروں سے بھی جُڑے ہوئے تھے، سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ اسی طرح شدید زخمی ہونے والےسرفراز بھی گنگولی جدہ جماعت کے سرگرم رکن ہیں سماجی کاموں میں سرگرم رہتے ہیں۔اللہ ان کی خدمات  کو قبول فرمائے۔

خیال رہے کہ گولی ہوڑے، بھٹکل سے قریب 35 کلو میٹردور اور بیندور سے قریب 12 کلو میٹر دور واقع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...