کپتان کوہلی کے ساتھ کچھ نوجوان کھلاڑی شروع کریں گے ورلڈ ٹی 20 کی تیاریاں

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2019, 6:28 PM | اسپورٹس |

دھرم شالہ،14 /ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) کپتان وراٹ کوہلی کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم اتوار سے یہاں جنوبی افریقہ کے ساتھ شروع ہونے والی تین میچوں کی دو طرفہ سیریز کے ساتھ ہی عالمی ٹی 20 کے خطاب کو حاصل کرنے کی تیاریوں میں لگ جائے گی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 3-0کی جیت ان کی تیاریوں کا آغازتھا جس نے ون ڈے ورلڈ کپ کی مایوسی کو کسی حد تک دور کیا۔ ٹیم کا اصل امتحان اب کوئنٹن ڈی کوک اور کیگسو رباڈا کے خلاف اس سیریز کے ساتھ شروع ہوگا۔رباڈا کا اچھا اسپیل اور ڈیوڈ ملر کی کارکردگی ہندوستانیوں کے لئے چیلنج پیش کر سکتی ہے جبکہ فاف ڈو پلیسس اور ہاشم آملہ کی غیر موجودگی میں کچھ دیگر ٹیسٹ کے ماہر کھلاڑی جیسے ٹیمبا باوما یا اینرک نارجے اپنی اہمیت ثابت کرنا چاہیں گے۔ اگلے سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کے لیے ٹیم کاکامل مجموعہ تیار کرنے کی مہم میں کپتان کوہلی اور کوچ روی شاستری کے لیے تقریبا 20 میچ باقی ہیں۔ اب بھی بہت سے سوالات ایسے ہیں جن کا جواب ٹیم مینجمنٹ کو اگلے 13 مہینوں میں دینا ہوگا ور اس دوران آئی پی ایل بھی منعقد کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...