بنگلورو کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن اب سی کے جعفر شریف اسٹیشن ہو گا، بی بی ایم پی کونسل اجلاس میں اتفاق رائے سے قرار داد منظور

Source: S.O. News Service | Published on 29th July 2020, 11:17 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍جولائی(ایس او  نیوز) منگل کے روز بروہت بنگلورو مہا نگرا پالیکے اجلاس میں شہر کے قلب میں آنے والے بنگلورو کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن کو سابق مرکزی وزیر سی کے جعفر شریف سے منسوب کرنے کے لئے ایک قرار داد منظور کرلی گئی۔

بی بی ایم پی میں اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ انہو ں نے کونسل اجلاس میں دوسری بار یہ قرار داد پیش کی جس کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کونسل اجلاس کے دوران انہوں نے محکمہ ریلویز کے لئے جعفر شریف مرحوم کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں بنگلورو کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن کو ان کی شخصیت سے منسوب کرنے کے لئے اس سے پہلے بھی بار ہا کوشش کی ہے ا و ر آخر کار منگل کے اجلاس کے دوران اس ضمن میں کونسل نے قرار داد کو باضابطہ منظور ی دے دی۔

اس سے پہلے بی بی ایم پی نے شہر کی مصروف ترین سڑک کوئنس روڈ کو سی کے جعفر شریف سے منسوب کرنے کا فیصلہ لیا اور اس کو عملی شکل دینے کے لئے بی بی ایم پی انتظامیہ وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کی تاریخ کا انتظار تھا تاہم کورونا وائرس کے سبب جو صورتحال پیدا ہوئی اس کے سبب اس تقریب کو مؤخر کرنا پڑا۔ عبد الواجد نے کہا کہ بہت جلد ہی وہ اس بات کی کوشش کریں گے کہ ریلوے اسٹیشن کو جعفر شریف سے منسوب کرنے کے لئے جو قرار داد منظور کی گئی ہے اس کو بھی عملی جامہ پہنا دیا جائے۔

کونسل اجلاس میں اس سلسلہ میں قرار داد کی منظور ی کے دورا ن بی بی ایم پی کمشنر نے کونسل کو بتایا کہ اس سے پہلے اس ضمن میں کونسل اجلاس میں 29 دسمبر 2019کوقرار داد پیش ہوئی اور اس پر بی بی ایم پی نے عوام سے اعتراضات طلب کئے۔ چونکہ مقرر ہ مدت میں کسی بھی حلقہ سے کوئی اعتراض نہیں آیا اس لئے بی بی ایم پی کونسل میں یہ قرار داد منظور کی جاتی ہے کہ بنگلور و کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن کو جعفر شریف سے منسوب کیا جائے۔

عبد الواجد نے بی بی ایم پی کونسل اجلاس میں اس قرار داد کی منظوری پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ محکمہ ریلوے کے لئے جعفر شریف مرحوم کی حذمات کے لئے بی بی ایم پی کی طرف سے یہ اقدام ایک خراج عقیدت ہوگا۔ اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا کہ موجودہ کورونا وائرس بحران کے سبب بی بی ایم پی کی میعاد جو 10ستمبر کو پوری ہونے والی ہے اس میں کم از کم تین ماہ کی توسیع کی جائے۔

عبدالواجد نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب مقامی سطح پر کارپویٹروں کو کام کرنے کی ضرورت ہے اس لئے انہیں کام کرنے کا اختیار دیا جائے۔ اس سلسلہ میں بی جے پی کے کارپوریٹروں کی طرف سے بھی حکومت سے میعاد میں توسیع کی گزارش کی گئی ہے۔ یہ طے کیا گیا ہے کہ جلد ہی میئر اس سلسلے میں حکومت کو تجویز پیش کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...