سپریم کورٹ میں مرکز کا حلف نامہ، ویکسین زبردستی نہیں لگائی جا سکتی

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2022, 11:55 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کورونا کی تیسری لہر کے دوران مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کے سامنے ایک بار پھر حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کووڈ۔19 ویکسین کے بارے میں اپنا موقف واضح کیا کہ کسی بھی شخص کو اس کی مرضی کے خلاف یعنی زبردستی ویکسین نہیں لگائی جا سکتی۔

 مرکزی حکومت نے اپنے حلف نامہ میں’ `ایوارا فاؤنڈیشن‘ کی طرف سے دائر کی گئی مفاد عامہ کی عرضی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے رہنما خطوط متعلقہ شخص کی رضامندی کے بغیر زبردستی کووڈ۔19؍ ویکسی نیشن کی اجازت نہیں دیتے۔اپنے موقف کو دہراتے ہوئے حکومت نے کہا کہ’’کسی بھی شخص کو اس کی مرضی کے خلاف ٹیکہ نہیں لگایا جا سکتا۔‘‘ تاہم حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ کووڈ۔19؍ ویکسی نیشن وسیع تر عوامی مفاد میں ہے۔ مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے اس کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو اس کے فوائد کے بارے میں صحیح معلومات مل سکیں اور وہ خود بھی ویکسی نیشن کیلئے آگے آئیں۔ اس تناظر میں تمام شہریوں کو اس سے متعلق اشتہار کے ذریعے ضروری مشورہ دیا گیا ہے۔
 حلف نامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے اس طرح کے کوئی  رہنما خطوط ( ایس او پیز) جاری نہیں کئے گئے ہیں جو کسی بھی مقصد کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیتے ہیں۔ حکومت نے کہا کہ اگر کہیں ایسا ہورہا ہے تو اس میں حکومت کی مرضی شامل نہیں ہے۔

 مرکزی حکومت نے اپنے حلف نامے کے ذریعے عدالت کو یہ بھی بتایا ہے کہ پہلی اور دوسری خوراک کے ساتھ اہل استفادہ کنندگان کی100؍ فیصد کوریج کو یقینی بنانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کیلئے گزشتہ سال3؍ نومبر کو’ `ہر گھر دستک ابھیان‘ کا آغاز کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ ٹرینوں میں سفر کے ساتھ ہی بہت سارے سرکاری دفاتر میں آنے والے ضرورت مندوں اور امتحانات میں شرکت کیلئے ویکسین کو لازمی قرار دیا جاتا ہے، جس کے خلاف غیر سرکاری تنظیم ’ایوارا فاؤنڈیشن‘ نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ اس دوران عدالتی سماعت میں خود مرکزی حکومت نے تمام اشکال کو دور کردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...