دہلی میں صبیعہ سیفی کے ریپ اور مرڈر معاملے کے بعد قاتلوں کو سخت سزا دینے کے مطالبے میں شدت؛ بھٹکل میں ایس ڈی پی آئی کا کینڈل مارچ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th September 2021, 12:11 AM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

بھٹکل 7/ ستمبر (ایس او نیوز)  دہلی میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ساتھ کام کرنے والی ایک 21سالہ خاتون سول ڈیفنس افسرسابعہ سیفی کی عصمت دری اور قتل کو انتہائی خوفناک اور چونکادینے والا قرارد یتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی)  نے  واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔ بھٹکل میں ایس ڈی پی آئی نے ایک کینڈل مارچ نکالتے ہوئے  مطالبہ کیا  کہ  قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

ایس ڈی پی آئی کی طرف سے منعقدہ احتجاجی  ریلی  بھٹکل سلطان اسٹریٹ سے مین روڈ ہوتے ہوئے   شمس الدین سرکل پہنچی اس موقع پر احتجاجیوں نے اپنے ہاتھوں میں کینڈل تھام رکھا تھا جبکہ احتجاجی  قاتلوں کو گرفتار کرنے اور سخت سزا دینے کے نعرے لگارہے تھے۔ 

شمس الدین سرکل پہنچ کر  ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر محمد توفیق  بیری نے   بتایا کہ  سول ڈیفنس افسر سبیعہ سیفی  کے ساتھ  جو معاملہ پیش  آیا ہے وہ انتہائی شرمناک اور دل کو دہلادینے والا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  واقعہ 26اگست کو پیش آیا تھا اورلاش برآمد ہونے کے بعد مقتول کے چہرے پر چاقو کے نشانات تھے اور اس کے دونوں پستان کاٹ دیئے گئے تھے۔ شرم گاہ میں بھی چاقو کے نشانات پائے گئے تھے۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ مقتول کو بہت سے خفیہ حقائق کو چھپانے کیلئے قتل کیا گیا ہے جس سے وہ واقف تھیں،  انہوں نے بتایا کہ سبیعہ سیفی کوئی عام خاتون نہیں تھی بلکہ اس کا تعلق پولس سے تھا ، لیکن ایک پولس  اہلکار کے ساتھ ہی عصمت دری جیسا معاملہ پیش آتا ہے اور اس کا بہیمانہ طریقہ پر قتل ہوتا ہے تو انہوں نے  سوال کیا کہ ملک کی عام بیٹیاں کیسے محفوظ رہیں گی ؟ انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ  وزیراعظم کا نعرہ تھا کہ بیٹی پڑھاو بیٹی بچاو، ہم نے بیٹی کو پڑھایا اور نوکری پر بھی لگایا، لیکن اُن کی حفاظت کون کریں گا ؟ انہوں نے  مطالبہ کیا کہ انڈیا میں   ریپ کرنے والوں کے خلاف سخت قانون لایا جائے۔ انہوں نے سیفی کے قتل پر سخت تشویش کا اظہار کرتےہوئے  اس معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے اور تیزی کے ساتھ جانچ کی کاروائی مکمل کرنے کا مطالبہ کیا اور جو بھی ریپیسٹ اور قاتل ہے، اُن  کو سخت سزا دینے کی مانگ کی۔

اُدھر دوسری طرف  نئی دہلی سے ایس ڈی پی آئی کے قومی صدر ایم کے فیضی نے بھی  سیفی کے قتل پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے   قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اخباری بیان جاری کرتےہوئے  ایم کے فیضی نے  الزام لگایا کہ پولیس مقتول کے خاندان کے الزامات کو نظر انداز کررہی ہے اور مجرم کے اُس بیان کے ساتھ کھڑی ہے جس میں مجرم نے  اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے اس کے دوسرے مردوں کے ساتھ ناجائز تعلقات کیلئے اسے قتل کیا تھا اور مقتول اس کی بیوی تھی۔

ایم کے فیضی نے بتایا کہ جب سے فاشسٹوں نے مرکزمیں اقتدار سنبھالا ہے بھارت میں اور خاص طور پر دہلی اور اترپردیش میں خواتین کی عفت و حرمت اور سلامتی خطرے میں ہے۔ عصمت دری اور قتل ایک خاص گروہ کا معمول بن گیا ہے کیونکہ اس گھناؤنے جرم کے مجرموں کو عبرت ناک سزا دینے کے بجائے حکومت اور حکام ایسوں کی  مدد کرنے میں لگی رہتی  ہے۔ انہوں  نے یہ بھی بتایا کہ  عصمت دری کرنے والوں کے خلاف حکام کے  سست رویے سے ان درندوں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔

ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے پولیس کے موقف کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا  کہ اس معاملے کی تحقیقات کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے اور قتل کے پیچھے کے اسرار سے پردہ اٹھایا جائے۔ دریں اثناء ایس ڈی پی آئی کے قومی رہنماؤں کے ایک وفد نے دہلی میں مقتول سابعہ سیفی کے اہل خانہ سے جاکر بھی ملاقات کی ہے  اور مجرموں کو سزا دلانے کیلئے قانونی لڑائی میں پارٹی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ 

بتاتے چلیں کہ مقتول کا نام بعض میڈیا میں رابعہ سیفی، بعض میں سابعہ سیفی اور بعض میں سبیعہ سیفی آیا ہے، اصلی نام کیا ہے، اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ  سیفی کے ساتھ ہوئی واردات  پر سخت  مذمت کرتے  ہوئے کنداپور میں بھی  ویمنس فرنٹ کی طرف سے پیر کو احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی اور قاتلوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...