رائے دہندگان کوگھرگھر سلپ پہنچانے تیاریاں مکمل ۔ ووٹ گنتی مراکز تبدیل کرنے درخواست انتخابی کمیشن کوروانہ،امیدوار زیادہ ۔ افزود ووٹنگ مشینیں منگوائی جائیں گی: کمشنر منجوناتھ پرساد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th April 2019, 11:47 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 4؍ اپر یل(ایس او نیو ز) بنگلوروشہری ضلع کے انتخابی افسر وبروہت بنگلور مہانگر پالیکے ( بی بی ایم پی) کمشنر منجوناتھ پرسادنے کہاکہ بی بی ایم پی کی حدودمیں آنے والے تینوں پارلیمانی حلقوں میں توقع سے زائد امیدوارمیدان میں ہیں۔ اس وجہ سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں ( ای وی ایم) کی کمی محسوس ہورہی ہے ۔ اس لئے بیرونی اضلاع اور ریاستوں سے ای وی ایم مشینوں کو لاناناگزیر ہوچکاہے۔

چہارشنبہ یہاں ایک اخباری کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایاکہ ای وی ایم مشین میں 15؍امیدواروں کی ہی گنجائش ہے، لیکن ان لوک سبھا انتخابات میں15سے زائد امیدوار رہنے کی وجہ سے 2ای وی ایم مشینوں کااستعمال کیاجائے گا ،انہوں نے کہاکہ 15سے زائد امیدواروں کی وجہ سے ای وی ایم کی کمی محسوس ہورہی ہے اس لئے ہاسن ، کوپل، سمیت دیگر اضلاع میں موجود افزودمشینوں کے علاوہ ضرورت پڑنے پر بیرونی ریاستوں سے بھی ای وی ایم مشینیں لائی جائیں گی۔ پرسادنے بتایاکہ بنگلورسنٹرل پارلیمانی حلقہ کے لئے ایک ہزار سے زائد ای وی ایم مشینوں کی ضرورت ہے۔ اس لئے بیرونی ریاستوں سے مشینوں کولانے کے لئے انہوں نے انتخابی کمیشن سے گزارش کی ہے۔ اس کے علاوہ انتخابات کی سرگرمیوں کیلئے استعمال میں لانے والی 982کرناٹک اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن ( کے ایس آرٹی سی) بسیں، 115جیپ ویان سمیت 1437گاڑیوں کی فراہمی کے لئے بھی تجویز پیش کردی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ بنگلور نارتھ لوک سبھا حلقہ سے 31،بنگلور سنٹر سے 22اوربنگلور ساؤتھ پارلیمانی حلقہ سے 25؍امیدوار میدان میں ہیں، منجوناتھ پرساد نے بتایاکہ 18؍اپریل کوہونے والے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ کااستعمال کرنے والے ووٹرس کے مکانوں تک تصویر شدہ ووٹر سلپ پہنچانے کے لئے بی بی ایم پی نے تمام تیاریاں کرلی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ 5؍اپریل سے ہرووٹر کے مکان تک تصویر شدہ ووٹرسلپ پہنچانے کاکام شروع ہوگا۔ اس کے لئے 8500پی ایل اوافسروں کومقررکیاگیاہے۔ مذکورہ افسرا ن گھر گھر پہنچ کرووٹر حضرات کے ووٹر شناختی کارڈس موجود نام ،تصویر، پتا ،عمر،وارڈ نمبر سمیت دیگر تفصیلات حاصل کریں گے۔ اس کے بعد 11؍اپریل سے ووٹران کو ووٹرسلپ تقسیم کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ شہرمیں 90لاکھ 83ہزار 554ووٹر ہیں اس میں 47لاکھ 33ہزار 562مرداور 43لاکھ 48ہزار 452خواتین شامل ہیں ان کے علاوہ تیسری جنس کے 1450ووٹربھی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ مذکورہ ووٹر ز میں نوجوانوں کی تعداد 28لاکھ ہے۔ منجوناتھ پرسادنے بتایاکہ مذکورہ تینوں پارلیمانی حلقوں میں جملہ 8500پولنگ بوتھس قائم کئے گئے ہیں اس کیلئے جملہ 45ہزار ملازمین کاتقرر کیاگیاہے۔ ان میں 27ہزار اعلیٰ افسران ہوں گے۔ انہوں نے بتایاکہ27ہزار اعلیٰ افسران میں پہلے مرحلہ کی تربیت مکمل کرلی گئی ہے۔ بقیہ ملازمین کے لئے دوسرے مرحلے کی تربیت دی جائے گی۔

انہوں نے بتایاکہ انتخابی ڈیوٹی سے غیرحاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کابھی انتباہ کیا، انہوں نے بتایاکہ 1600بوتھس کی زیادہ حساس کے طورپر نشاندہی کی گئی ہے۔ یہاں 1204مائیکرومشاہد اور400ویب کیسٹنگ کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ منجوناتھ پرسادنے بتایاکہ انتخابی ضابطہ اخلاق نافذہونے کے بعد کئی عوامی پروگرامس کے لئے منظوری حاصل کرنے ’’ سویدھا‘‘ایپ کے ذریعہ 835عرضیاں موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے 33عرضیوں کومسترد کردیاگیاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ’’ سی ویجل ‘‘ ایپ کے ذریعہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی 66شکایتیں موصول ہوئی ہیں ۔ ان میں سے 42شکایتوں پرکارروائی کی گئی ہے۔ چندافراد سیلفی تصاویر بھی ایپ کے ذریعہ روانہ کئے ہیں انہیں مستردکردیاگیاہے۔

انہوں نے بتایاکہ اس مرتبہ ووٹوں کی گنتی کے مراکز کوتبدیل کرکے بنگلور نارتھ پارلیمانی حلقہ کے ووٹوں کی گنتی ملیا اسپتال روڈ پر واقع سینٹ جوزف ہائی اسکول میں سنٹرل لوک سبھا حلقہ کے ووٹوں کی گنتی ماؤنٹ کارمل کالج میں اورساؤتھ پارلیمانی حلقہ کے ووٹوں کی گنتی جئے نگر کے ایس ایس ایم آروی کالج میں کروانے کے متعلق انتخابی کمیشن کوتجویز روانہ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ معذور ووٹروں کے لئے وھیل چیرز فراہم کئے جائیں گے۔ اس کے لئے مذکورہ تینوں پارلیمانی حلقوں میں 1651پولنگ بوتھس قائم کئے گئے ہیں جہاں وھیل چیرز کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ ووٹنگ سے قبل اگر 1950نمبر پر فون کرکے اپنے نام کااندراج کروانے والے معذور ووٹرز کو انتخابی کمیشن سے ایک کوپن دیاجائے گا، اس کااستعمال کرکے مفت ٹرانسپورٹ سہولت مہیاکی جائے گی۔ اس کے علاوہ اولاکمپنی نے بھی اپنی سی ایس آر اسکیم کے تحت معذور ووٹروں کو پولنگ بوتھ لانے اورلے جانے کے لئے مفت سرویس فراہم کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے درخواست دی ہے، اس پر سنجیدگی سے غورکیاجارہاہے۔

پولیس کمشنرٹی سنیل کمار نے بتایاکہ انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کی وجہ سے کمرشیل ٹیکس تک محکمہ نے جملہ 70ٹیمیں 9ہزار سے زائد گوداموں اوردکانوں کی تلاشی لے کر 46.50 لاکھ روپئے جرمانہ کے طورپر وصول کئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اب تک 1550 گاڑیوں کی تلاشی لے کر 39.89لاکھ روپئے کاجرمانہ عائد کیاگیاہے۔ پولیس کمشنر نے بتایاکہ شہرمیں جملہ 7443لائسنس شدہ ہتھیار متعلقہ پولیس تھانوں میں جمع کروادےئے گئے ہیں ۔ 3629غنڈہ عناصر کے خلاف معاملات درج کئے گئے ہیں ۔ 3979غیرضمانتی وارنٹ جاری کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ غنڈہ ایکٹ کے تحت 5،افراد کوگرفتار کیاگیاہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...