بنگلورو کےشیواجی نگر اسمبلی ضمنی انتخابات کیلئے عبدالحنان امیدوار 

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2019, 5:48 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو28/ستمبر (ایس او نیوز/پریس ریلیز)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا(SDPI)کی جانب سے شیواجی نگر اسمبلی ضمنی انتخابات جو 5دسمبر کو ہونے جارہے ہیں عبدالحنان ریاستی جنرل سکریٹری کو امیدوار کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ بنگلورو میں منعقد ہ پارٹی کنونشن میں موجودہزاروں کارکنان اور شیواجی نگر اسمبلی حلقہ کے عوام کے درمیان محترمہ نازنین بیگم قومی نائب صدر نے امیدوار کے نام کا اعلان کیا۔ قومی سکریٹری ڈاکٹر محبوب شریف عوادنے شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں آنے والے 7 وارڈ، شیواجی نگر (92)بھارتی نگر (91)،جیا محل (63)،ہلسور(90)وسنت نگر (93)،رام سوامی پالیہ (62)،سمپنگی نگر (110) کے مسائل اور اسکے حل کی تجاویز پیش کیا۔ پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر محمد ثاقب نے اپنے خطاب میں عوام اورووٹرس کو حکمت اور دور اندیشی سے اقتدار حاصل کرنے کی جدوجہد میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ناصر پاشاہ، افسر کوڈلی پیٹ، شریف احمد، مجاہد پاشاہ بی بی ایم پی ہیلتھ چیئرمین نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔ شیواجی نگر اسمبلی حلقہ کے امیدوار عبدالحنان میں اپنی تقریر میں علماء کرام، تنظیموں کے ذمہ داران اور خواتین اور نوجوانوں سے گذارش کی کہ بی جے پی کے خوف سے باہر آکر اپنے ووٹوں کی طاقت کا مظاہرہ کریں اور اپنی مدد آپ کا فارمولا اپنائیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...