بھٹکل کے نشاط نرسنگ ہوم میں کینسر کلینک کا افتتا ح : ہرا توار کو دستیاب رہیں گی سہولیات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th February 2020, 12:29 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 8/فروری(ایس اؤ نیوز) بھٹکل کے مشہور و معروف نشاط نرسنگ ہوم میں 8 فروری 2020بروز سنیچر کو بھٹکل کے پہلے  ’کینسر کلینک‘ کا افتتاح ہوا۔ جہاں منگلورو کے مشہور اے جے اسپتال کے کینسر ماہر ڈاکٹر رچن شٹی کی خدمات حاصل رہے گی۔ اس بات کی جانکاری  منتظمین نے دی۔

نشاط نرسنگ ہوم بھٹکل کے منتظمین نے تفصیلات بتاتے ہوئےکہاکہ 9 فروری بروز اتوار سے کلینک اپنی خدمات شروع کرے گی۔جہاں  کینسر ماہر  ڈاکٹر رچن شٹی ہر اتوار کی صبح 10بجے سے دوپہر 1بجے تک کینسر مریضوں کی تشخیص کریں گے ۔  ضرورت مندوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 9481092655پر  کال کرکے  اپنا نام درج کرواسکتےہیں۔

صبح میں قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا محمد اقبال ملا ندوی کی دعا سے کینسر  کلینک کا افتتاح ہوا۔ شام 5بجے منعقدہ افتتاحی تقریب میں قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے ’ڈے کئیر کینسر کلینک‘ کا قفل کھولتے ہوئے افتتاح کیا۔ اس موقع پر موجود معزز شخصیات نے کہاکہ دنیا میں تعلیم اور صحت کے دو میدان ایسے ہیں جہاں ایک دوسرے کا  مذہب سے کوئی تعلق نہیں رہتا ، استاد اور ڈاکٹر دونوں مذہب کی تفریق کئے بغیر اپنے فرائض کو انجام دیتے ہیں جب کہ شاگرد اور مریض ان کی تجویز کردہ راہ پر چلتے ہوئے کامیاب و صحت یاب  ہوتے ہیں۔

افتتاحی تقریب کی  ڈاکٹر جلال الدین ملا نے  صدارت کی ۔ اس موقع پرجامع مسجد کے امام و خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی  ، نائب قاضی مولانا عبدالرب خطیب ندوی،  سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت ، بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے چیرمن ڈاکٹر سریش نائک،ماہر اطفال ڈاکٹر روی راج اور وصی   اللہ جلال موجود تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔