سی بی ایس ای امتحان کے انعقاد پر حکومت نظرثانی کرے: پرینکا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 12th April 2021, 9:13 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) سی بی ایس ای بورڈ نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مئی ماہ میں منعقد ہونے والے بورڈ کے امتحانات کرائے گی، جس پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وزیر تعلیم رمیش پوکڑیال نشانک کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے اس سرکولر کو ایک 'چونکا دینے والا' فیصلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ والدین کے ذریعہ اس معاملے میں 'خدشات' کا اظہار کرنے کے باوجود سی بی ایس ای نے امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کے یہ 'خدشات' غیر معقول نہیں ہیں، لہذا امتحان منسوخ ہونا چاہیے۔

انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ "بڑے پیمانے اور ہجوم والے امتحانی مراکز میں طلبا کی حفاظت کو یقینی بنانا عملی طور پر ناممکن ہوگا۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے، یہ صرف ان طلباء کے لئے نہیں ہے جو خطرے میں ہیں، بلکہ ان کے اساتذہ، ان کے ساتھ رابطے میں رہنے والے امتحان مراکز کے نگراں اور ان کے کنبہ کے افراد کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ اگر کوئی بھی مرکز ہاٹ اسپاٹ ثابت ہوتا ہے تو، حکومت اور سی بی ایس ای بورڈ کو اس واقعے کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔"

پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ "یہ صرف ان بچوں کی جسمانی صحت ہی نہیں ہے بلکہ ان کی نفسیات کے بارے میں بھی ہے جس کے گہرے اثرات ان بچوں پر مرتب ہوسکتے ہیں۔ انھیں پہلے ہی امتحان کے بے حد دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مزید یہ کہ وہ اب ان حالات سے بھی خوفزدہ ہوں گے، جس میں وہ ہوں گے۔"

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...