کینیڈا میں طلبہ ویزا پروسیسنگ میں تاخیر، 20 دن کے بجائے 8 ہفتے لگنے کا امکان

Source: S.O. News Service | Published on 10th November 2024, 5:08 PM | عالمی خبریں |

اوٹاوا، 10/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں کشیدگی کے بیچ، کینیڈا نے بین الاقوامی طلباء کے لیے فاسٹ ٹریک اسٹڈی ویزا پروگرام، یعنی اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم (ایس ڈی ایس)، کو معطل کر دیا ہے۔ اس اقدام کا ہندوستان سمیت کئی ممالک کے طلباء پر گہرا اثر پڑے گا۔ اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم کے تحت طلباء کو جلد ویزا ملنے کی سہولت حاصل تھی۔ ہندوستانی ہائی کمیشن کے مطابق، ہندوستان کینیڈا کو غیر ملکی طلباء فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، جہاں تقریباً 4 لاکھ 27 ہزار ہندوستانی طلباء مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔

واضح رہے کہ ایس ڈی ایس کے تحت ہندوستانی طلباء کی درخواستوں پر صرف 20 دن میں کارروائی کی جاتی تھی، یعنی اس کام میں صرف 20 دن لگتے تھے، لیکن اب اس میں 8 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ انٹیگوا، باربوڈا، برازیل، چین، کولمبیا، کوسٹا ریکا، مراکش، پاکستان، پیرو، فلپائن، سینیگال، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، ٹرینیڈاڈ، ٹوباگو، ویتنام کے طلباء کے لیے راستے کھولے گئے۔

ساتھ ہی، امیگریشن ریفیوجی اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا (آئی آر سی سی) کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام بین الاقوامی طلباء کو اسٹڈی ویزا کے لیے درخواست کے عمل میں مساوی اور منصفانہ مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ کناڈا  کا مقصد فاسٹ ٹریک اسٹڈی ویزا پروگرام کی سالمیت کو مضبوط کرنا اور تمام طلباء کو درخواست کے عمل میں برابری فراہم کرنا ہے۔

اس سے قبل ستمبر میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایکس پر اعلان کیا تھا کہ اس سال کناڈا 35 فیصد کم بین الاقوامی اسٹوڈنٹ ویزے دے رہے ہیں اور اگلے سال یہ تعداد مزید 10 فیصد کم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی درست ہے کہ امیگریشن ہماری معیشت کے لیے فائدہ مند ہے لیکن جب برے لوگ سسٹم کا غلط استعمال کرتے ہیں اور طلبہ سے فائدہ اٹھاتے ہیں تو ہم اس طرح کی کارروائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عارضی رہائشیوں کی تعداد کو کم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

آئی آر سی سی نے ہفتہ کی رات ہندوستانی وقت کے مطابق 2:30 بجے کا کٹ آف ٹائم دیا تھا اور کہا تھا کہ اس سے پہلے موصول ہونے والی تمام اہل ایس ڈی ایس درخواستوں پر کارروائی کی جائے گی۔ تاہم، آئی آر سی سی نے یہ بھی کہا کہ ممکنہ طلباء اب بھی باقاعدہ اسٹڈی پرمٹ اسٹریم کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں، جس کے لیے گارنٹیڈ انویسٹمنٹ سرٹیفیکیٹس کو مالی مدد کے ثبوت کے طور پر قبول کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

جنوبی کوریا میں مارشل لاء کا نفاذ، صدر یون سک یول نے آئینی نظام کی حفاظت کے لیے اقدام کو ضروری قرار دیا

جنوبی کوریا میں 3 دسمبر 2024 کو صدر یون سک یول نے ایمرجنسی مارشل لاء کا نفاذ کیا۔ صدر نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ پارلیمنٹ پر قابو پانے، شمالی کوریا کے ساتھ ہمدردی رکھنے اور حکومت کی کارکردگی کو مفلوج کرنے کی کوششوں میں ملوث ہیں۔ یہ فیصلہ ایک ٹیلی ویژن بریفنگ میں کیا گیا، جس ...

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے، 11 افراد ہلاک

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے باوجود دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ پیر کے روز اسرائیل نے لبنان پر شدید فضائی حملے کیے جن میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ حزب اللہ نے اس کے علاقے میں پروجیکٹائلس داغے تھے، جس کے جواب میں یہ کارروائی عمل میں ...

تھائی لینڈ اور ملیشیا میں شدید سیلاب، 12 افراد جان بحق، ہزاروں متاثر

جنوبی تھائی لینڈ اور شمالی ملیشیا میں حالیہ سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ موسمی بارشوں اور سیلاب کے باعث دونوں ممالک میں ہزاروں افراد کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق، 30 نومبر تک سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد کی ہلاکت ہو چکی ...

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہند نژاد کاش پٹیل کو ایف بی آئی کا نیا ڈائریکٹر نامزد کیا

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستانی نژاد کاش پٹیل کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پٹیل ٹرمپ کی پہلی مدتِ صدارت کے دوران امریکی محکمہ دفاع میں اہم عہدے پر فائز تھے اور وہ ٹرمپ کے قریبی معاون اور ...

جنوبی کوریا میں شدید برفباری، 2 ہلاکتیں اور 200 پروازیں معطل

جنوبی کوریا میں ریکارڈ برفباری نے معمولات زندگی کو مکمل طور پر متاثر کر دیا، جس کے نتیجے میں شہری اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے اور روزمرہ کی سرگرمیاں مفلوج ہو گئیں۔ برفباری نے سڑکوں کو بھی بند کر دیا، جس سے سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔