بہار انتخابات: پہلے مرحلہ کی 71 نشستوں کے لئے انتخابی مہم کا آخری دن

Source: S.O. News Service | Published on 26th October 2020, 2:58 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،26؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے لئے انتخابی تشہیر آج شام پانچ بجے بند ہوجائے گی ۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں 71 نشستوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔واضح رہے 28 اکتوبر کو 71 نشستوں کے لئے ہونے والی ووٹنگ 16 اضلاع میں ہوگی جس میں 1066 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ پہلے پرحلہ میں کل دو کروڑ 14 لاکھ چھہ ہزار 96 رائے دہندگان ہیں۔

پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔نکسل متاثرہ علاقوں میں سلامتی دستوں کو تعینات کر دیاگیا ہے۔آج آخری دن بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، بی جےپی صدر جے پی نڈا ، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو کئی مقامات پر ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کےلئے جلسوں سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے انتخابی تشہیر شروع ہونےسےپہلے نتیش کمار کی سرپرستی میں این ڈی اے اتحاد مقابلہ میں بہت آگے نظر آ رہاتھا اور آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو کو مقابلہ میں نہیں مانا جا رہا تھا لیکن جیسے جیسے انتخابی مہم آگے بڑھی ویسے ویسے تیجسوی آگے نظر آنے لگے اور نتیش کمار پیچھے ہوتے چلے گئے۔

تیجسوی کے آگے ہونےکی وجہ حکومت مخالف لہر ہونے کے ساتھ ساتھ ان کاکم عمر ہونا بہت اہم ہے۔نوجوان ووٹر ان سے جڑتے نظر آ رہے ہیں۔ساتھ میں تیجسوی نے پورےانتخابات میں اپنے والد اور اپنی والدہ کو استعمال نہیں کیا اور نوجوانوں سے جڑے مدوں کو ہی اپنا مدا بنایا۔ بے روزگاری کے مدے پر نوجوان بڑی تعداد میں تیجسوی سے جڑتے نظرآ رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

غازی پور بارڈر پر کمربستہ کسانوں نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں راجدھانی کی سڑکوں پرٹریکٹر چلانے کا دیا انتباہ

مودی حکومت کے ذریعہ پاس کردہ متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف دہلی-غازی پور سرحد پر مظاہرہ کر رہے کسانوں نے جمعہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ہفتہ کے روز حکومت کے ساتھ ہونے والے اگلے دور کی بات چیت بے نتیجہ ہوتی ہے تو وہ قومی راجدھانی دہلی میں سڑکوں پر بڑی تعداد میں نکلیں گے اور خوردنی ...

اتر پردیش میں لو جہاد کے نام پر 14 افراد کے خلاف معاملہ درج

 اترپردیش کے ضلع مئو میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے عاشق جوڑے کے گھر سے بھاگ جانے کے بعد مئو پولس نے مبینہ لوجہاد پر کنٹرول کے دعوی کے ساتھ ریاستی حکومت کی جانب سے پاس کئے گئے تبدیلی مذہب قانون کے تحت 14افرادکے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔افسران کے مطابق لڑکا پہلے سے شادی شدہ ...

حیدر آباد الیکشن: گذشتہ انتخابات میں چار سیٹیں جیتنے والی بی جے پی نے اس بار دیا ’اویسی‘ کو جھٹکا

گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے انتخابات میں  بی جے پی نے اویسی کو زبردست جھٹکا دیا ہے۔  حیرانی کی بات یہ کہی جارہی ہے کہ بی جے پی جس نے 2016 کے انتخابات میں محض چار سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی، اس بار اس  نے 150 میں سے 48 سیٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ ویسے تو   اویسی ...

ادھیر رنجن نے مودی سے پوچھا، ملک میں کڑوڑوں لوگوں کو دو وقت کی روٹی نہیں ملتی ٹیکہ کےلئے پیسے کہاں سے آئیں گے ؟

جمعہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کے بعد  کانگریس  لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ 130 کروڑ کی آبادی کی ٹیکہ کاری پر مودی نے کوئی روڈ میپ پیش نہیں کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ملک میں کروڑوں لوگوں کو دو وقت کی روٹی ملنا مشکل ہے، ایسے میں غریب ...