بھٹکل ایم ایل اے کے خلاف وہاٹس ایپ گروپ پر مہم۔ 4افراد کے خلاف درج ہوئی پولیس میں شکایت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th May 2020, 12:29 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل15/مئی(ایس او نیوز) بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک کے خلاف ’ہوٹل گولڈ فینچ ہٹاؤ‘ نامی گروپ میں ایک منفی مہم چلائی جارہی تھی۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایل اے کے پرسنل سیکریٹری کری اَپّا نائک نے بھٹکل پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔

 دیہی پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ 19وباء کی وجہ سے عام زندگی افراتفری کاشکارہوگئی ہے اور ایسے حالات میں رکن اسمبلی سنیل نائک کو بدنام کرنے کی ایک گمراہ کن مہم وہاٹس ایپ گروپ پر  چلائی جارہی ہے۔ اس سے طبقاتی تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اور یہ سلسلہ 18/اپریل سے چل پڑا ہے۔اس لئے گروپ کے ایڈمن دنیش نائک چوتنی، رمیش نائک ہڈین بال، مکند نائک شاردولے اور ونود کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔