اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات؛ دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لئے تشہیری مہم کا اختتام۔ اننت کمارہیگڈے نے مسلمانوں کے خلاف کہیں بھی زہر نہیں اُگلا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd April 2019, 1:06 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 22؍اپریل (ایس او نیوز)پارلیمانی انتخابا ت کے دوسرے مرحلے کی پولنگ سے پہلے امیدواروں کی طرف سے عوامی تشہیر کے لئے اتوار کی شام تک موقع تھا مگر اس دوران متنازعہ بیانات دے کر میڈیا میں  جگہ بنانے والے آننت کمار ہیگڈے کی طرف سے  کہیں سے بھی  مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والا بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔

انتخابی تشہیر کے آخری دن اتوار کو ایک طرف  سابق وزیراعظم دیوے گوڈا سمیت کئی قد آور سیاسی لیڈروں نے بھٹکل سمیت ضلع شمالی کینرا کا دورہ کیا اور ووٹروں سے اپنے امیدوار کے لئے ووٹ طلب کیے، وہیں بی جےپی اُمیدوار آننت کمار ہیگڈے نے  بھٹکل پہنچ کر روڈ شو کیا۔ یاد رہے کہ کل 23اپریل کو کرناٹکا کی 14پارلیمانی نشستوں کے لئے دوسرے مرحلہ کی  ووٹنگ ہونے والی ہے جس میں شمالی کینرا بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ شمالی کینرا سیٹ پر بی جے پی امیدوار اننت کمارہیگڈے اور جے ڈی ایس ۔ کانگریس  مشترکہ امیدوارآنند اسنوٹیکر کا راست مقابلہ ہے۔ آنند اسنوٹیکر کے لئے تشہیری مہم میں وزیراعلیٰ کماراسوامی کے علاوہ بی کے ہری پرساداور آر وی دیشپانڈے جیسے لیڈروں نے بھٹکل سمیت پورے ضلع میں  تشہیری مہم میں حصہ لیا تھا۔ 

پولنگ سے 48 گھنٹے قبل عوامی مہم بند ہونے سے پہلے سیاسی پارٹیوں ، امیدواروں اور لیڈروں نے عوامی اجلاس، روڈ شو اور خطابات کے ذریعے اپنے حق میں ووٹ طلب کرنے کی آخری کوشش کرڈالی ۔ اس کے بعد امیدواروں کی طرف سے گھر گھر جاکر ووٹروں سے رابطہ کرنے اور اپنے لئے ووٹ طلب کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ضلع شمالی کینرا میں ا س وقت کل 13امیدوار میدان میں موجود ہیں۔ مگر ان میں سے صرف دو امیدواروں کے لئے تشہیری مہم  چلائی گئی ہے۔اننت کمار ہیگڈے اور آنند اسنوٹیکر کے لئے ضلع کے تقریباً تمام مقامات پر پورے جوش و خروش کے ساتھ انتخابی مہم چلائی گئی ہے۔

اس مرتبہ انتخابی تشہیر کے سلسلے میں ایک خاص  بات یہ دیکھنے کو ملی کہ ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف کچھ نہ کچھ اشتعا ل انگیز بیان دینے کے عادی بی جے پی امیدوار اننت کمار ہیگڈے کی جانب سےاس بار کہیں بھی کوئی زبان درازی دیکھنے میں نہیں آئی۔مسلمانوں کے خلاف اکسانے والے بیانات سے اننت کمار ہیگڈے کے دور رہنے کا رازابھی معلوم نہیں ہوا ہے۔ لیکن دوسری طرف جے ڈی ایس اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار آنند اسنوٹیکر نے اپنی پوری انتخابی مہم کے دوران اننت کمار ہیگڈے کو مسلسل نشانے پر رکھا اور بہت ہی سخت زبان میں ان پر حملے کیے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...