شیرور ٹول پلازہ پر ٹول فیس وصولی کےخلاف اور مقامی سواریوں کو رعایت کی مانگ لے کر آج 30اکتوبر کو احتجاج، بھٹکل کے عوام سے بھی شرکت کی درخواست

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th October 2019, 9:22 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:30؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)کنداپور کی سرحد سے کاروار کی سرحد تک تعمیر کی جارہی فورلین قومی شاہراہ  پر ٹول فیس وصولی کو لےکر آئی آر بی کمپنی کی تیاریوں کو دیکھتے ہوئے ہایٔی وے ہوراٹا سمیتی شیرور نے آج 30 اکتوبر کو ’ ٹول چلو‘ احتجاج کئے  جانےکا اعلان کیا ہے۔

سمیتی کے صدر ستیش شٹی نےمطالبہ کیا ہے کہ ٹول پلازہ سے 10کلومیٹر دوری تک کے مقامی سواریوں کو ٹول فیس سے رعایت دی جائے ۔ ٹول فیس وصولی کو سرویس روڈ اور لنک روڈ کی تعمیر کے بعد ہی شروع کیا جائے  اور کنداپور اور شیرور کے درمیان بس شلٹر تعمیر کیا جایٔے اس طرح کے مطالبات لےکر بدھ کی صبح 10بجے شیرور ٹول پلازہ پر  احتجاج کیا جارہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ جس طرح ساستھان پلازہ پر مقامی سواریوں کو رعایت دی گئی ہے بالکل اسی نہج پر  شیرور ٹول پلازہ پر بھی  رعایت دینی ہوگی۔

ادھر دوسری طرف آئی آر بی کمپنی کی طرف سے ٹول فیس وصولی کی تیاری کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگوں نے بھی سخت اعتراض جتایاہے۔

اس سلسلےمیں منتظمین نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ 10کلومیٹر تک کے علاقوں  والے تمام سواری مالکان اپنی اپنی سواریوں کے آرسی بک، لائسنس وغیرہ کی نقل احتجاج کے موقع پر جمع کرائیں تاکہ رعایت حاصل کرنےمیں آسانی ہو۔ انہوں نے بھٹکل شہر کو بھی شامل کرتے ہوئے عوام کو زیادہ تعداد میں شریک ہونےکی اپیل کی ہے۔ اس تعلق سے بھٹکل کے عوام سے بھٹکل ٹیکسی و ٹمپو مالکان سنگھا کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑی کے دستاویزات کی کاپیاں سنگھا کے پاس جمع کرایٔیں اور بڑی تعداد میں احتجاج میں شریک ہوکر بھٹکل کی سواریوں کے لیٔے بھی ٹول فری کروایٔیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...