اومیکرون کو ہلکاکہنا ایک بہت بڑی غلطی، دنیا بھر میں لوگوں کی جان لے رہا ہے: ڈبلیو ایچ او

Source: S.O. News Service | Published on 8th January 2022, 11:12 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

جنیوا،8؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی)دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویری ینٹ کے کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے- تاہم،اومیکرون ویری ینٹ کو ڈیلٹا اسٹرین کے مقابلے کم سنگین بتایا جا رہاہے- جو دنیا بھر میں لاکھوں موتوں کی وجہ بنی تھی- ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)نے کووروناکے اومیکرون قسم کے بارے میں خبردار کیا ہے- ڈبلیو ایچ او نے جمعرات کو کہا کہ اومیکرون دنیا بھر میں لوگوں کو مار رہا ہے اور اسے ہلکے میں نہیں لینا چاہیے-ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانام گیبریئس نے کہا کہ ریکارڈ تعداد میں لوگ نئے ویری ینٹ کا شکار ہو رہے ہیں، بہت سے ممالک میں اس کی رفتار ڈیلٹا ویری ینٹ سے زیادہ ہے، یعنی اسپتال تیزی سے بھر رہے ہیں -ٹیڈروس نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ اومیکرون ڈیلٹا کے مقابلے میں کم سنگین ضرور لگ رہاہو، خاص کرٹیکہ لے چکے لوگوں میں،حالانکہ اس کا مطلب یہ بالکل نہیں ہے اسے ہلکے ویری ینٹ کے طور پر درجہ بندی کیا جانا چاہیے-انہوں نے واضح کیاکہ پہلے ویری ینٹس کی طرح اومیکرون لوگوں کو اسپتال پہنچا رہاہے اور یہ لوگوں کو مار رہاہے - انہوں نے کہاکہ حقیقت میں معاملوں کی سونامی اتنی بڑی اور تیز ہے کہ یہ دنیا بھر میں ہیلتھ سسٹم پر بھاری پڑ رہاہے -عالمی سطح پر ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کووڈکے اعداد و شمار کے مطابق27دسمبر سے2جنوری کے ہفتے کے دوران پچھلے ہفتے کے مقابلے انفیکشن کے نئے کیسوں میں 71فیصد اضافہ ہوا ہے-

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...