کلکتہ ہائی کورٹ کے ایک قدم نے ممتا بنرجی کی وزیر اعلیٰ کی کرسی کو خطرے میں ڈالا

Source: S.O. News Service | Published on 24th September 2021, 12:13 AM | ملکی خبریں |

کلکتہ،24؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو اگر وزیر اعلیٰ کی کرسی پر برقرار رہنا ہے تو انھیں بھوانی پور اسمبلی سیٹ پر ہو رہے ضمنی انتخاب میں جیت حاصل کر اسمبلی کی رکنیت حاصل کرنی ہوگی۔ ان کی جیت بی جے پی امیدوار پرینکا ٹبریوال کے سامنے آسان معلوم دے رہی ہے، لیکن کلکتہ ہائی کورٹ نے آج ایک مفاد عامہ عرضی پر سماعت کے بعد جو قدم اٹھایا ہے اس نے ممتا بنرجی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

دراصل بھوانی پور اسمبلی سیٹ کے لیے ہونے والے ضمنی انتخاب کو لے کر اندیشے کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے بھوانی پور اسمبلی سیٹ پر 30 ستمبر کو ہونے جا رہے ضمنی انتخاب کو لے کر داخل کی گئی مفاد عامہ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے آئینی بحران کے معاملے پر انتخابی کمیشن سے حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ حلف نامہ 24 گھنٹے کے اندر داخل کرنے کو کہا گیا ہے۔ اب اس معاملے کی سماعت جمعہ یعنی 24 ستمبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ اسمبلی انتخاب میں نندی گرام کی سیٹ سے ناکام ہونے کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھوانی پور سے ضمنی انتخاب لڑ رہی ہیں۔ انھیں وزیر اعلیٰ عہدہ پر بنے رہنے کے لیے 5 نومبر سے پہلے منتخب ہونا ہوگا۔ اگر وہ منتخب نہیں ہوتی ہیں تو ان کی وزیر اعلیٰ کی کرسی چلی جائے گی۔ اس تعلق سے ممتا بنرجی نے بدھ کے روز خود عوام سے گزارش کی تھی کہ وہ ووٹ کریں، کیونکہ وہ انتخاب نہیں جیتتی ہیں تو کوئی دوسرا وزیر اعلیٰ ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

تریپورہ  میں مسلمانوں اور اُن کی عبادت گاہوں پر شرپسندوں کے حملے؛ جماعت اسلامی ہند کا تریپورا کے شر انگیز عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

گذشتہ دو تین دنوں سے ریاست تریپورہ  میں مسلمانوں پر اور اُن کی عبادت گاہوں پر شرپسندعناصرکی جانب سے مسلسل حملوں کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ مسجدوں میں آگ زنی، مسلمان مرد و خواتین پر تشدد،  انہیں ہراساں کرنے اور گھروں پر بھگوا جھنڈے لہرانے کے واقعات کی اطلاعات  ہیں۔اشرار بلاخوف ...

100 ؍کروڑ ٹیکوں پر ملک میں جشن لیکن سوالات برقرار

  ملک میں 100؍ کروڑ ٹیکے لگائے جانے پر جشن کا ماحول ہونے کا دعویٰ حکومت کررہی ہے۔ اسی لئے وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو صبح 10؍ بجے قوم سے خطاب کرتے  100؍ کروڑ ٹیکوں کو غیر معمولی کارنامہ قرار دیا۔

جے این یو طلبا شرجیل امام کی ضمانت عرضی خارج

دہلی کی ساکیت عدالت نے سٹیزن شپ امینڈمنٹ ایکٹ (سی اے اے) اور قومی شہریت رجسٹر (این سی آر) کے خلاف دہلی میں تحریک کے دوران اشتعال انگیز تقریر دینے کے الزام میں بند جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طالب علم شرجیل امام کی ضمانت کی عرضی جمعہ کو خارج کردی۔ عدالت نے کہا کہ شرجیل ...

آئندہ لوک سبھا انتخاب کو لے کر کانگریس نے کیا بڑا اعلان، بہار کی تمام 40 سیٹوں پر تنہا انتخاب لڑے گی

 بہار میں اسمبلی کی دو سیٹوں پر ہو رہے ضمنی انتخاب کے مابین راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) زیر قیادت مہا گٹھ بندھن سے ناراض حلیف کانگریس نے آج واضح کر دیا کہ آئندہ لوک سبھا انتخاب پارٹی سبھی سیٹوں پر تنہا لڑے گی ۔