کابینہ کی تشکیل ایڈی یورپا کے گلے کی ہڈی سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ ہونے تک باغیوں کو نوازنے بی جے پی کے سینئر لیڈر مخالف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st August 2019, 11:33 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،یکم اگست (ایس او نیوز) بی جے پی کے سینئر لیڈروں کے ایک طبقے نے وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کے مبینہ منصوبے کی مخالفت کی ہے کہ نااہل قرار دیئے گئے 17/اراکین اسمبلی کے خاندان والوں کو کابینہ میں جگہ دی جائے۔ بی جے پی کے ایک بڑے لیڈر نے کہا ”ایڈی یورپا چاہتے ہیں کہ بی جے پی کو اقتدار میں آنے کے لئے مدد کرنے والے نااہل قرار دیئے گئے لیجسلیٹروں کے ارکان خاندان، رشتہ داروں یا ان کے تجویز کردہ کسی شخص کو کابینہ میں لیں اور انہیں ضمنی انتخاب میں اُمیدوار بناکر انعام دیا جائے۔ اس منصوبے کے کئی مخالف ہیں“۔ بی جے پی کے ترجمان اور سابق وزیر سریش کمار نے تاہم اسے ایک افواہ قراردیا اور کہا کہ ”لیجسلیٹر پارٹی میٹنگ میں اس تعلق سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی“۔ بی جے پی جس کے فی الحال 105/ اراکین اسمبلی ہیں اسے 115/ کے عدد تک پہنچنے کے لئے کم از کم 10/ سیٹیں جیتنی ہیں تاکہ 224/ رکن اسمبلی میں 113/ کی اکثریت سے آگے بڑھ سکے۔ زعفرانی پارٹی کے لیڈر یقین کرتے ہیں کہ 10/ سیٹیں جیتنا ایک چیلنج ہے،اس لئے کہ نااہل قرار دیئے گئے صرف چندلیجسلیٹر اپنے طور پر جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایڈی یورپا کی تشویش یہ ہے کہ اگر نااہل قرار دیئے گئے11/اراکین اسمبلی کو کابینہ میں جگہ نہیں دی گئی تو وہ ضمنی انتخابات میں پارٹی کے خلاف کام کرسکتے ہیں۔ اگر بی جے پی 10/ سیٹیں حاصل نہ کرسکی تو حکومت گرجائے گی۔ پارٹی کے ذرائع نے کہا اس لئے یہ تجویز کی گئی ہے کہ نااہل قرار دیئے گئے ارکان کو اپنا ہمنوا رکھنے کیلئے ان کے خاندان کے اراکین کو لیا جائے۔ اگر انہیں وزارت نہ دی گئی تو کم از کم بورڈوں اور کارپوریشنوں کا چیف بنایاجائے گا۔ سینئر چاہتے ہیں کہ ایڈی یورپا نااہلی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ ہونے تک انتظار کریں۔ وہ نااہل قرار دیئے گئے لیجسلیٹروں کے ارکا ن خاندان کو عہدوں سے نوازے جانے کو وفادار پارٹی کارکنوں سے ناانصافی سمجھتے ہیں۔ ایک سینئر لیڈر نے کہا ”اس منصوبے پر پارٹی صدر امیت شاہ حتمی فیصلہ کریں گے۔ ایڈی یورپا کو اس منصوبے پر امیت شاہ کی منظوری ملنا مشتبہ ہے۔“ بی جے پی کو نااہل قرار دئیے گئے لیجسلیٹروں وفاداروں،نوجوانوں، سینئروں اور مہاجروں کو جگہ دینے ایک بہت نازک توازن والی کارروائی کرنی ہوگی۔ خواتین کوٹہ کے تحت منتخب تین خواتین میں سے ایک کو وزیر بنانا ہوگا۔ پارٹی کی حمایت کرنے والی ویرشیوا، لنگایت اور والمیکی طبقوں کو نوازنے کے علاوہ مناسب انداز میں علاقائی نمائندگی بھی دینی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔