دیوالی سے پہلے سرکاری ملازمین کو مودی حکومت کا تحفہ، 5فیصد بڑھا مہنگائی بھتہ
نئی دہلی،9اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دیوالی سے پہلے سرکاری ملازمین کو مرکز کی نریندر مودی حکومت نے بڑا تحفہ دیا ہے۔مرکزی کابینہ کے اجلاس میں آج سرکاری ملازمین کے مہنگائی بھتے میں 5 فیصد اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ یہ اضافہ اسی سال یکم جولائی سے لاگو ہو گیا ہے۔بتا دیں کہ سرکاری ملازمین کو فی الحال 12 فیصد مہنگائی بھتہ ملتا ہے۔مودی حکومت کے اس فیصلے سے 50 لاکھ مرکزی ملازمین اور 62 لاکھ پنشن ہولڈر کو فائدہ ہو گا،حکومت کے اس فیصلے سے سرکاری خزانے پر 16 ہزار کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔