بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن (کیب) کو سپریم کورٹ کی ہونے والی سماعت کا انتظار:گنگولی
کولکاتہ،27؍مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن (کیب)کے صدر سوربھ گانگولی نے آج کہا کہ وہ لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کو نافذ کرنے کے لئے پانچ جولائی کو ہونے والی سپریم کورٹ کی سماعت کا انتظار کر رہے ہیں۔سابق ہندوستانی کپتان نے آج یہاں خاص عام اجلاس کے بعد کہاکہ ہم پانچ جولائی کو ہونے والی سپریم کورٹ کے آخری احکامات کا انتظار کریں گے۔سپریم کورٹ کی طرف سے مقررسی او اے نے ریاست ایسوسی ایشن کو لکھا ہے اور ان کی سماعت سے پہلے ہی انہیں نافذ کرنے کو کہا ہے۔گنگولی نے کہاکہ خط میں ذکر کیا گیا ہے کہ آپ بی سی سی آئی کے آئین کی تشکیل تک ریاست کا آئین نہیں بنا سکتے۔ہم سماعت کا انتظار کریں گے۔