بی جے پی کو ’سی اے اے‘ کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا: یشونت سنہا

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2020, 11:22 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24/جنوری(ایس او نیوز/ایجنسی) بی جے پی کے سابق سینئر رہنما یشونت سنہا نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے حوالہ سے ’بھگوا پارٹی‘ پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی نے اس قانون کو بلا ضرورت ملک پر مسلط کرنے کی کوشش کی ہے اور اس کا اس کا خمیازہ اسے جلد بدیر بھگتنا پڑے گا۔

قابل ذکر ہے کہ یشونت سنہا سی اے اے اور این پی آر کے خلاف 9 جنوری کو ممبئی سے شروع ہونے والی }گاندھی شانتی یاترا -2020‘ کی قیادت کر رہے ہیں۔ تمام ریاستوں سے گزرنے والی یہ یاترا سنیچر کے روز اتر پردیش میں داخل ہو جائے گی۔ یوپی میں سب سے پہلے یاترا آگرہ پہنچے گی اور پھر لکھنؤ جائے گی۔ یاترا 30 جنوری 2020 کو دہلی کے راج گھاٹ پر اختتام پذیر ہوگی۔

یشونت سنہا نے جمعہ کے روز خبررساں ایجنسی ’آئی این ایس‘ کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک پر سی اے اے کو مسلط کیا ہے۔ آج نہیں تو کل حقیقت سامنے آئے گی اور ملک کے عوام کے خلاف اٹھائے گئے اس بیجا قدم کا خمیازہ بی جے پی کو بھگتنا پڑے گا۔

یشونت سنہا نے ممبئی کے گیٹوے آف انڈیا سے یاترا کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے یاترا کو پُر امن بتایا، جوکہ مہاراشٹر، گجرات اور راجستھان کا سفر طے کرنے کے بعد راجستھان پہنچی ہے۔

ایک زمانے میں بی جے پی کے اہم حکمت عملی ساز رہے ملک کے سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا اب وہ بی جے پی کی پالیسیوں کے خلاف کیوں کھڑے ہو گئے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، ’’میں پالیسی سے تئیں سرشار شخص ہوں۔ میں اب تک کی اپنی کئی دہائیوں کی سیاسی زندگی میں کبھی بھی غیر ضروری لڑائی میں نہیں اترا۔ جب تک بی جے پی نے ملکی مفاد کی بات کی، میں اس کے ساتھ کھڑا رہا۔ یہ سب نظریات کے ملنے اور نہ ملنے پر منحصر ہے۔ پالیسیاں بنتی بگڑتی ہیں لیکن خیالات انسان کے اپنے ہوتے ہیں۔‘‘

سی اے اے کے خلاف نکالی جا رہی اس ’گاندھی شانتی یاترا‘ میں یشونت سنہا کے ساتھ ممبئی سے ہی چل رہے سماجوادی پارٹی کے قومی ترجمان آئی پی سنگھ کہا، ، ’’بی جے پی وسط میں ہی اس شانتی یاترا کو ختم کرنے کی حکمت عملی بناتی رہ گئی۔ ہم لوگ تب تک کئی ریاستوں کو عبور کر چکے تھے۔ قول اور فعل میں تضاد نہ ہو تو بہتر کاموں کو کرنے میں دیر نہیں لگتی اور نہ ہی کوئی رکاوٹ راستہ روک سکتی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’یہ گاندھی شانتی یاترا کسی ایک کی نہیں ہے، ہر ایک کی ہے۔ بی جے پی کے ذریعہ مسلط کردہ سی اے اے کی پرامن مخالفت کا اس سے بہتر طریقہ شاید یشونت سنہا جیسے سینئر اور تجربہ کار رہنما کی نظر میں کوئی دوسرا نہیں رہا ہوگا۔ لیکن اس ’گاندھی شانتی یاترا‘ کے پیچھے بھی مرکز کی بی جے پی اتر پردیش کی یوگی حکومت پڑی ہے۔ یاترا جب 25 جنوری بروز ہفتہ آگرہ میں داخل ہوگی کی سرکاری مشینری اس میں رخنہ اندازی کی سازش رچ رہی ہوگی۔ لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ کیونکہ یاترا کا مقصد ووٹ بٹورنا نہیں ہے بلکہ بی جے پی کی ملک مخالف پالیسیوں کی پرامن مخالفت کرنا ہے۔‘‘

یہ گاندھی شانتی یاترا اتوار 26 جنوری یعنی یوم جمہوریہ کو سماج وادی پارٹی کا مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے اٹاوہ کے سیفئی میں پہنچے گی۔ سیفئی سے ایس پی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو بھی اس یاترا میں شامل ہوں گے۔ اس کے بعد یشونت سنہا اور اکھلیش یادو کی رہنمائی میں یاترا 27 جنوری یعنی پیر کے روز لکھنؤ پہنچے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...