کانگریس حکمرانی والی ریاستوں میں بھی سی اے اے نافذ کرنے کی تیاری، پارٹی کے سینئر رہنما کپل سبل،سلمان خورشیداور احمد پٹیل آمنے سامنے

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2020, 11:02 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20/جنوری(ایس او نیوز/ایجنسی) ایک طرف کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل اورسلمان خورشید یہ کہہ رہے ہیں کہ کوئی بھی ریاست شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کولاگو کرنے سے منع نہیں کرسکتی تو دوسری طرف کانگریس حکمرانی والی ریاستوں کا رخ الگ نظر آرہا ہے - پنجاب اسمبلی سی اے اے کے خلاف پہلے ہی تجویز پاس کرچکی ہے، اب کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل نے کہا ہے کہ کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں میں بھی ایسی ہی تجویز لانے پر غوروخوض کیا جارہا ہے- احمد پٹیل نے صاف طورپر کہا کہ ہم پنجاب کے بعد راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ جیسی ریاستوں میں سی اے اے کے خلاف تجویز لانے پرغورکررہے ہیں یہ مودی کی قیادت والی بی جے پی سرکار کو واضح پیغام ہوگا کہ وہ اس قانون پر نظر ثانی کرے -راجستھان میں اس کی تیاری بھی شروع ہوچکی ہے وہاں 24جنوری سے اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہورہا ہے - ذرائع کے مطابق اجلاس کے پہلے ہی دن سی اے اے کے خلاف تجویز لائی جاسکتی ہے - کانگریس کی اس تیاری کے دوران کپل سبل نے اتوارکو پھر یہ دہرایا کہ کوئی ریاست اس قانون کو نافذ کرنے سے منع نہیں کرسکتی- انہوں نے زور دے کر کہاکہ اگر سپریم کورٹ سی اے اے کو آئینی قرار دے دیتا ہے تو ریاستوں کیلئے اس کی مخالفت کرنا مشکل ہوگا- سبل نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ سی اے اے غیرآئینی ہے،ہر ریاست کی اسمبلیوں کے پاس اس کے خلاف تجویز پاس کرنے اوراسے واپس لینے کا مطالبہ کرنے کا آئینی حق بھی ہے لیکن جب کسی قانون کو سپریم کورٹ آئینی قرار دیتا ہے تو ریاستوں کیلئے اس کی مخالفت مناسب نہیں ہے لڑائی جاری رہنی چاہئے ایک دن پہلے ہی کپل سبل نے کہا تھاکہ پارلیمان کے ذریعہ بنائے گئے قوانین کو کوئی ریاست نافذ کرنے سے منع نہیں کرسکتی -سلمان خورشید نے بھی سبل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ایسے معاملے میں سپریم کورٹ مداخلت نہیں کرتا اس وقت تک آئین پر عمل کرنا ضروری ہے ورنہ اس کے مضر اثرات ہوں گے -

ایک نظر اس پر بھی

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...