سی اے اے مخالف مظاہروں سے خوفزدہ مودی! گوہاٹی کے بعد میرٹھ کی ریلی میں بھی جانے سے انکار

Source: S.O. News Service | Published on 12th January 2020, 9:04 PM | ملکی خبریں |

میرٹھ، 12/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) کیا وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں چل رہے احتجاجی مظاہروں سے سے خوفزدہ ہیں؟ یہ سوال اس لئے اٹھ رہا ہے کیوں کہ انہوں نے میرٹھ میں منعقد ہونے والی بی جے پی کی ایک ریلی میں جانے کا منصوبہ منسوخ کر دیا ہے۔ دراصل، بی جے پی حکومت اتر پردیش میں شہریت ترمیمی قانون پر 6 ریلی کرنے جا رہی ہے اور پہلی ریلی 22 جنوری کو میرٹھ میں ہوگی۔ اس ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امت شاہ اور پارٹی کے کارگزار صدر جے پی نڈا شرکت کرنے والے تھے لیکن اب اطلاع ہے کہ اس ریلی میں صرف راج ناتھ سنگھ ہی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ شہریت قانون کے خلاف جاری مظاہروں کی وجہ سے وزیر اعظم مودی ایک ماہ کے اندر دو بار آسام کا اپنا دورہ منسوخ کر چکے ہیں۔ وہیں، انہوں نے میرٹھ کی ریلی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غورطلب ہے کہ مغربی اتر پردیش کے متعدد اضلاع میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر تشدد ہوا ہے اور اس میں 19 لوگ ہلاک ہو گئے۔ میرٹھ ریلی میں بھی مظاہرہ کیے جانے کی توقع کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم مودی اور امت شاہ نے اس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دریں اثنا، مرکزی حکومت نے ملک میں وسیع پیمانے پر احتجاج کے باوجود شہریت ترمیمی قانون کو نافذ کر دیا ہے، تاہم مرکزی حکومت نے عوام الناس بالخصوص مسلمانوں کی آگاہی کا بیڑا اٹھایا ہے۔ بی جے پی نے اس معاملے پر اترپردیش میں 6 ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میرٹھ میں مغربی یوپی کے 14 اضلاع کی ریلی 22 جنوری کو منعقد ہوگی، جس سے اب صرف وزیر دفاع راجناتھ سنگھ خطاب کریں گے۔

میرٹھ ریلی میں بی جے پی تنظیم نے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور جے پی نڈا کو بلانے کی تجویز بھیجی تھی۔ توقع کی جارہی تھی کہ شاہ اور نڈا سے کوئی ریلی میں شریک ہوگا لیکن پارٹی تنظیم نے واضح کیا کہ اس میں وزیر اعظم ہی تشریف لائیں گے۔

بی جے پی ویسٹ یوپی کے ترجمان گجیندر شرما نے کہا، ’’اب وزیر دفاع راجناتھ سنگھ میرٹھ کی 22 جنوری کی مجوزہ ریلی میں شریک ہوں گے۔ دہلی روڈ پر شتابدی نگر میں منعقد ہونے والی ریلی میں مغربی یوپی کے 14 اضلاع کے بی جے پی کارکن حصہ لیں گے۔ اس میں تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو بلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ضلع سطح پر ہدف مقرر کیا گیا ہے۔‘‘

دراصل، راج ناتھ سنگھ کی ریلی میں بھیجنے کے پیچھے بی جے پی کی خصوصی حکمت عملی ہے۔ راج ناتھ سنگھ کو ویسٹ یوپی سے کافی لگاؤ ہے اور یہاں ان کا اثر و رسوخ بھی ہے۔ راج ناتھ خاص طور پر مغربی یوپی کے ہر ضلع کے خاص لوگوں سے ذاتی طور پر واقف ہیں اور وہ مغربی یوپی کے علاقے غازی آباد سے رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت پنکج سنگھ نوئیڈا سے ایم ایل اے اور راجناتھ سنگھ ان کے والد ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...