شہریت ترمیمی ایکٹ قانون پر اپوزیشن جماعتیں غلط فہمیاں پھیلا رہی ہیں: مودی

Source: S.O. News Service | Published on 12th January 2020, 9:08 PM | ملکی خبریں |

کولکاتا،12/جنوری (ایس او نیوز/یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک بار پھر یقین دلانے کی کوشش کی ہے کہ ”شہریت ترمیمی ایکٹ“ کی وجہ سے کسی بھی ہندوستانی کی شہریت چھینی نہیں جائے گی۔ وزیرا عظم جو کولکاتا کے دو روزہ دورے پر ہیں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں غلط فہمیاں پھیلا رہی ہے۔ وزیرا عظم کی کولکاتا آمد کے موقع پر گزشتہ دو دنوں سے کولکاتا میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں اور کولکاتا کی سڑکوں پر جا بجا ”مودی واپس جاؤ“ کے نعرے لکھے ہوئے ہیں۔

رام کرشن مشن کے ہیڈ کوارٹر بیلور مٹھ میں طلباء سے کہا کہ ”میں ایک بار پھر دوہراتا ہوں کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کسی بھی شخص کے خلاف نہیں ہے اور نہ ہی اس مقصد کا کسی کی بھی شہریت کو چھیننا ہے بلکہ یہ شہریت دینے والا قانون ہے۔ وزیرا عظم نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے بعد مہاتما گاندھی اور دیگر بڑے لیڈران بھی پاکستان کے اقلیتی طبقہ جسے مذہبی بنیاد پر پریشانی اور ظلم کے شکار ہیں ان کیلئے یہ قانون بنایا گیا ہے۔

وزیرا عظم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اس قانون کو سمجھنے کو تیار نہیں ہے اور ہندوستانی شہریوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ کچھ تنظیمیں اور جماعتیں بھی اس میں شامل ہیں۔ مگر مجھے خوشی ہے کہ ملک کے نوجوان غلط فہمیوں کے ازالے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری نہیں ہے کہ مظلوم لوگوں کی مدد کی جائے۔ کیا آپ لوگوں کو ہمارا ساتھ نہیں دینا چاہیے؟

اس قانون کی وجہ سے پاکستان میں ہندؤں پر ہونے والے مظالم سے متعلق دنیا کو واقفیت ہوئی ہے اور پاکستان کو جواب دینا پڑا ہے۔ اس موقع پر سوامی وی ویکانند کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیرا عظم نے کہا کہ جب بیلور مٹھ کے بچے سی اے اے کے قانون کو سمجھ سکتے ہیں تو پھر اپوزیشن جماعتیں اس قانون کو کیوں نہیں سمجھ رہی ہیں۔ وزیرا عظم نے کہا کہ ہم جو نوجوان اس قانون کو نہیں سمجھ رہے ہیں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں سمجھائیں کے جو لوگ ہمارے ملک میں پناہ گزیں ہیں انہیں دوبارہ اس جہنم میں کیسے بھیجا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ وزیرا عظم نریندرمودی کے کولکاتا آمد کے موقع پر کولکاتا میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں، اپوزیشن جماعتیں کانگریس، بایاں محاذ اور ترنمول کانگریس نے مختلف مقاما ت پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سیکورٹی انتظامات سنبھال رہے پولس اہلکاروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے راج بھون میں اور ہوڑہ برج کے لائٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیرا عظم کے ساتھ نظر آئیں مگر ساتھ میں ہی وہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ترنمول چھاترپریشد کے مظاہرے میں شرکت بھی کی۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ گرچہ پروٹوکول کے تحت وزیرا عظم مودی کا استقبال کیا ہے اور آئینی تقاضے کی پاسداری کی ہے۔ تاہم میں نے وزیرا عظم مودی سے ملاقات کے دوران صاف صاف کہا ہے کہ ریاست میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی نافذ کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے۔ وزیرا علیٰ نے طلباء سے کہا کہ اس قانون کے خلاف عوام میں بیداری لائیں اور بتلائیں یہ قانون ہندوستان کے دستور کے منافی ہے۔

وزیرا عظم نریندر مودی کی تقریر پر تنقید کرے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر سومن مترا نے کہا کہ وزیرا عظم مودی نے نصف باتیں بتائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین مذہبی بنیادوں پر تفریق کی اجازت نہیں دیتا ہے اور جب اس قانون کو این آر سی سے جوڑ دیا جائے گا تو یہ قانون خطرناک ہوجائے گا۔

سی پی ایم پولٹ بیورو کے رکن محمد سلیم نے کہا کہ وزیرا عظم یہ تقریر سوامی وی ویکانند کی سرزمین پر کی ہے جنہوں نے ایک ایسے ملک کی تعمیر کا خواب دیکھایا تھا جہاں مذہب کی بنیاد پر تفریق کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ محمد سلیم نے کہا کہ وزیرا عظم اور بی جے پی لیڈروں کے بیانات میں تضادات ہیں۔ کوئی بول رہا ہے کہ اس قانون کو این آر سی سے جوڑ کر دیکھا جائے اور وزیر اعظم بول رہے ہیں این آر سی پر بات نہیں ہوئی ہے تو پھر ہم کس پر یقین کریں۔ واضح رہے کہ محمد سلیم گزشتہ دودنوں سے وزیر اعظم مودی کے خلاف بایاں محاذ کے احتجاج کی قیادت کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...