بنگلورو کے پولیس کمشنر کمل پنت کا تبادلہ، سی ایچ پرتاپ ریڈی نئے کمشنر

Source: S.O. News Service | Published on 17th May 2022, 7:42 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،17؍مئی (ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے حسب توقع بنگلورو کے پولیس کمشنر کمل پنت کا تبادلہ کر دیا اور انکی جگہ ریاستی پولیس کے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل لاء اینڈ آرڈر سی ایچ پرتاپ ریڈی کوشہر کا پولیس کمشنر مقر ر کردیا-

ریاستی محکمہ ڈی پی اے آر کی طرف سے جاری حکم نامہ کے مطابق حکومت نے چھ آئی پی ایس افسروں کے تبادلے کئے ہیں - کمل پنت جو پہلے ہی پروموشن پا چکے تھے اور ڈائرکٹر جنر ل آف پولیس کے درجے کے افسر تھے ان کو محکمہ ریکروٹمنٹ کا ڈی جی پی مقرر کیا گیا ہے - 19911آئی پی ایس بیاچ کے آفیسر سی ایچ پرتاپ ریڈی کوکمل پنت کی جگہ بنگلورو سٹی پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے - الوک کماور اے ڈی جی پی کے ایس آر پی کوو اے ڈی جی پی لاء اینڈ آررڈر مقرر کیا گیا ہے - اے ڈی جی پی کرائم اینڈ ٹیکنیکل سرویسس کو کے ایس آر پی کے اے ڈی جی پی کا اضافی چارج دیا گیا ہے- بنگلورو سنٹرل کے ڈی سی پی ایم این انوچیتکا سی آئی ڈی کے ایس پی کے طور پر تبادلہ کیا گیا ہے -

بنگلورو کے نئے پولیس کمشنر سی ایچ پرتاپ ریڈی آندھرا پردیش کے گنٹور کے متوطن ہیں اور انہوں نے کرناٹک پولیس میں متعدد اہم عہدوں پر رہ کر کام کیا ہے- ان میں مختلف اضلاع میں سی بی آئی کی یونٹوں کے سربراہ اور ساتھ ہی ایمرجنسی و فائرسرویسس کے شعبہ میں انہوں نے اہم عہدوں پر کام کیا ہے -حکومت کی طرف سے اعلان کے فوری بعد نئے کمشنر کے طور پر سی ایچ پرتاپ ریڈی نے عہدے کا جائزہ لے لیا -

اس موقع پر رخصت پذیر کمشنر کمل پنت نے کمشنر کے عہدے پر اتنی مدت تک رہنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے حکومت، خاص طور پر وزیر داخلہ کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب تک انہوں نے پولیس کے ریکروٹمنٹ شعبہ میں کام نہیں کیا ہے اب ان کو اس شعبہ کا ڈی جی پی بنا کر کام کرنے کا موقع پہلی بار دیا جا رہا ہے یہ بھی ان کیلئے ایک نیا تجربہ ہو گا-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...