ضمنی انتخاب: کرناٹک میں ووٹنگ اب 5 دسمبر کو، الیکشن کمیشن نے بدلا اپنا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2019, 6:00 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک کی سبھی 15 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب اب 5 دسمبر کو ہوگا اور ووٹوں کی گنتی 9 دسمبر کو ہوگی۔ یہ اعلان انتخابی کمیشن نے کیا ہے۔ حالانکہ جمعرات کو ہی انتخابی کمیشن نے کرناٹک اسمبلی انتخاب کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔ کمیشن نے انتخاب ٹالنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں ان اراکین اسمبلی کی عرضی کے مدنظر کیا تھا، جنھیں نااہل قرار دیا گیا ہے۔ ان اراکین اسمبلی نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے اور اس معاملے میں آئندہ سماعت 22 اکتوبر کو ہونی ہے۔

سپریم کورٹ میں سماعت کی تاریخ آتے ہی انتخابی کمیشن نے پہلے سے مقرر کردہ انتخابی پروگرام کو رَد کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن اب کمیشن نے سبھی 15 سیٹوں کے لیے انتخابی پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اعلان کے مطابق ووٹنگ 5 دسمبر اور ووٹ شماری 9 دسمبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ 21 ستمبر کو انتخابی کمیشن نے مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا عالان کیا تھا۔ ان دونوں ریاستوں میں 21 اکتوبر کو ووٹنگ ہونی ہے اور ووٹوں کی گنتی 24 اکتوبر کو ہوگی۔ اس کے علاوہ کمیشن نے 63 دیگر اسمبلی سیٹوں پر انتخاب کا بھی اعلان کیا تھا۔ ان سیٹوں میں سب سے زیادہ 15 سیٹیں کرناٹک کی تھیں۔ اس کے علاوہ ایک لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

کرناٹک میں جن 15 سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہونا ہے، وہ ان باغی اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد خالی ہوئی ہیں، جنھوں نے سابقہ کماراسوامی حکومت کی حمایت واپس لیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اسمبلی اسپیکر نے ان سبھی اراکین اسمبلی کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔ لیکن اب کمیشن نے سیٹوں کے ضمنی انتخاب کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

شیواجی نگر حلقے سے کانگریس کا راست مقابلہ بی جے پی سے عوام کو حلقے کی فلاح کے حق میں فیصلہ لینا ہوگا۔ انتشار سے فرقہ پرست بی جے پی کو فائدہ ہوگا: رضوان ارشد

یواجی نگر اسمبلی حلقہ جو ان اسمبلی حلقوں میں شامل ہے جس کے اراکین اسمبلی نے بی جے پی کے آپریشن کنول کا حصہ بن کر اپنی رکنیت سے استعفیٰ دیا اور نا اہل قرار پائے اس حلقے میں 5دسمبر کو ضمنی انتخابات کے لئے تینوں اہم سیاسی جماعتوں سے امیدوار میدان میں آچکے ہیں۔

بیدر میں گرلزاسلامک آرگنائزیشن کی جانب سے یومِ اُردو کا انعقاد؛ ”ایک قدم...اُُردو کی بقاء ترقی و ترویج کیلئے“

گرلز اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کرناٹک (بیدریونٹ) کی جانب سے یومِ اُردو بعنوان ”ایک قدم...اُردو کی بقا ء ترقی و ترویج کیلئے“کا انعقاد بیدر میں منعقد ہوا  جس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ ڈاکٹر سرورعرفانہ سی آر پی بھا لکی محکمہ تعلیمات عامہ بیدر نے کہا کہ ...