بیندور: کاروار کے کائیگا نیوکلیر پاور پلانٹ میں نوکری دلانے کے بہانے نوجوانوں کے ساتھ 30 لاکھ روپوں کی دھوکہ دہی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st November 2020, 12:51 PM | ساحلی خبریں |

بیندور 21؍نومبر (ایس او نیوز)ضلع شمالی کینرا کے کاروار میں واقع کائیگا نیوکلیر پاور پلانٹ میں نوکریاں دلانے کے بہانے بیندور کے کئی نوجوانوں سےدھوکہ دہی کے ذریعے رقم اینٹھنے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب  کائیگا پلانٹ کے داخلی دروازے پر سیکیوریٹی والوں نے ان نوجوانوں کو روک لیا اور ان کے پا س موجود کاغذات کی جانچ پڑتال کی تو وہ جعلی نکلے۔

 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بیندور  اور اطراف میں رہنے والے 50تا 60بے روزگار نوجوانون کو ریتیش اور اس کے کچھ دوستوں نے  کائیگا اٹامک پاور پلانٹ میں نوکریاں دلانے کا وعدہ کیا اوران سے 18لاکھ روپے اینٹھ لیے۔یہ رقم ایک ایمپلائمنٹ ایجنٹ نے وصول کی تھی۔ پھر ان نوجوانوں  کو ملازمت ملنے کے کچھ کاغذات دیتے ہوئے ٹیمپو میں بٹھاکر کاروار کے کائیگا پلانٹ میں روانہ کردیا۔ لیکن پلانٹ پر موجود سیکیوریٹی گارڈس نے کاغذات کی جانچ کی تو وہ جعلی نکلے اوراس دھوکہ دہی کا  پردہ فاش ہوگیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ  لین دین کا یہ معاملہ کاروار میں موجود ایک شخص کےذریعے انجام پایا تھا۔ملزم ریتیش کو گرفتار کرلیا گیا ہے جوکہ سیرنگیری کا رہنے والا ہے۔ اس نے نوجوانوں سے جمع کی ہوئی رقم کاروار میں موجودشخص کو روانہ کی تھی جس کے بدلے میں ریتیش کو بطور کمیشن 4.5لاکھ روپے موصول ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ بھی کئی نوجوان اس جعلسازی کے  جال کا شکار ہوگئے ہیں جس سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ کم ازکم 30لاکھ روپوں تک دھوکہ دہی ہوئی ہے۔ شک جتایا جارہا ہے کہ اس اسکینڈل میں بہت سارے افراد شامل ہونگے اور دیگر علاقوں کے نوجوان بھی اس کا شکارہوگئے ہونگے۔بیندور پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔