بیندور پولیس اسٹیشن کے3 اہلکاروں کو لاحق ہوا کورونا۔ پھر ایک بار کیا گیا پولیس اسٹیشن کو سیل ڈاؤن
بیندور 16/جولائی (ایس او نیوز) کنداپور تعلقہ کے بیندور پولیس اسٹیشن سے وابستہ تین اہلکاروں کی کووِڈ رپورٹ پوزیٹیو نکلی ہے جس کے بعد پھر ایک مرتبہ پولیس اسٹیشن کو سیل ڈاؤن کردیا گیا ہے۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق ایک اے ایس آئی، ایک لیڈی اسٹاف اور ایک ہوم گارڈ کی جانچ رپورٹ پوزیٹیو نکلی ہے۔ ان تینوں کو کنداپور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان لوگوں کے رابطے میں آئے ہوئے افراد کی تفصیلات اکٹھا کرنے اور انہیں ہوم کوارنٹین کرنے کا کام جاری ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 21جون کو اسی پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک اہلکار کی رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی۔ دوسرے دن لیڈی کانسٹیبل اور اس کے اہل خانہ میں سے دو افراد کی جانچ رپورٹ پوزیٹیو نکلی تھی۔اس پولیس اسٹیشن کو سیل ڈاؤن کردیا گیاتھا۔ اب وہ سب متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اس وقت پھر سے پولیس اہلکاروں کے متاثر ہونے کے بعد اسٹیشن کو پوری طرح سیل ڈاؤن کرکے سینیٹائزیشن کی کارروائی کی جارہی ہے۔ دو تین دن بعد پولیس اسٹیشن کو کھولنے کی امید ہے۔