بیندور پولیس نے مویشی چرانے کے الزام میں کیا 6افراد کو گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th August 2019, 2:12 PM | ساحلی خبریں |

بیندور13/اگست (ایس او نیوز) ایک ٹویرا کار میں مشتبہ انداز میں چکر لگانے والے 6افراد کو بیندور پولیس نے گرفتار کرلیا، جن پر پولس نے الزام لگایا ہے کہ وہ  سڑکوں کے کنارے سونے والے مویشیوں کو چوری کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ 11اگست کی رات کو بیندور پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر تیمیش بی این کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ ایک ٹویرا کار میں کچھ مویشی چور گھومتے نظر آرہے ہیں۔ ایس آئی نے فوری طور پر کارروائی کی اور مشتبہ کار کو شیرور کے قریب دوڈلّی جنکشن کے پاس روک کر اس میں موجود 6ملزمین کو گرفتار کرلیا جن کے نام محمد مبین (29سال)، یونس موگڑی (29سال)، محمد عرفات (25سال)، مولانا قاسم (29سال)، شہباز محمد حنیف(22سال) اور شیخ محمد الطاف (30سال) بتائے گئے ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی تلاشی لینے پر اس کے اندر رسّی، ڈنڈے، جانور کاٹنے اورٹکڑے کرنے کے ہتھیار وغیرہ موجود تھے۔ٹویرا کار سمیت یہ چیزیں بھی ضبط کرلی گئی ہیں۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمین نے تفتیش کے دوران اس بات کا اقرار کیا ہے کہ وہ لوگ سڑک پر سونے والے مویشیوں کو چرانے کے لئے کار میں گھوم رہے تھے۔بیندور پولیس اسٹیشن میں اس سلسلے میں کیس درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...