بیندور پولیس نے گانجہ استعمال کرنے کی الزام میں کیا 5ملزمین کو گرفتار 

Source: S.O. News Service | Published on 4th September 2020, 10:22 PM | ساحلی خبریں |

بیندور،4؍ستمبر (ایس او نیوز) بیندور تعلقہ کے اوپندا میں واقع ایک مشہور لاڈج پر رات 3 بجے چھاپہ مارتے ہوئےگانجہ کے کش لگانے میں مصروف 5افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے40گرام اعلیٰ کوالٹی کا گانجہ ،6موبائل فون، 3موٹربائکس ،گانجہ کشی کے لئے استعمال ہونے والے پیپر کے ٹکڑے اور دیگر چیزیں ضبط کرلیں جن کی مالیت کا اندازہ  1,71,500روپے لگایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے یہ چھاپہ مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر مارا تھا۔ جس کے دوران اپنے کمرے میں گانجہ کا دم لگانے میں مصروف   ایک کیرالہ کے باشندے سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کیا گیا۔ ان کی شناخت  یوگیش  گانیگا(برہماور)، یاڈونارائن (تھیرواننتاپورم)، گروراج پجاری، روی (بیجور) اور سنیل پجاری اوپندا کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے  کہ ملزمین نے تفتیش کے دوران  بتایا کہ بھٹکل کے رہنے والا شبیر (جو ایک عادی گانجہ فروش ہے)  ان کو گانجہ فراہم کیا جاتا ہے۔ بیندور پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرلیا ہے۔مزید تحقیقات جاری ہے۔   

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...