21اکتوبر کو ہوگایلاپوراسمبلی حلقہ کا ضمنی انتخاب۔ لاگو ہوگیا انتخابی ضابطہ اخلاق۔ سیلاب زدہ علاقے میں راحت رسانی کے لئے نہیں ہوگی رکاوٹ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2019, 11:12 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار 22/ستمبر (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے یلاپور اسمبلی حلقے کے کانگریسی ایم ایل اے شیورام ہیباربھی ان 17اراکین اسمبلی میں شامل تھی جنہیں مخلوط حکومت گرانے کی سازش کے تحت مستعفی ہونے پر اسپیکر رمیش کمار نے نااہل قراردیاتھا۔اب الیکشن کمیٹی نے جن خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے اس میں یلاپور اسمبلی حلقہ بھی شامل ہے۔

ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے اپنے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے 12اکتوبر کو اس نشست پر ضمنی انتخاب منعقد کرنے کے اعلان کے سات ہی ضلع بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں راحت رسانی کی سرگرمیاں اس سے مستثنیٰ رہیں گی۔لیکن راحت رسانی کے بہانے ووٹروں کو لالچ یا رشوت دینے کی کوشش کرنے پرکٹھن کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ضابطہ اخلاق کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس لئے سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی پوری طرح پابندی کی یقین دہانی کرنی ہوگی۔اس کے علاوہ امیدواروں اور سیاسی پارٹیوں کو اپنے حدود میں رہ کر ہی کام کرنا ہوگا۔ 

یلاپور اسمبلی حلقہ میں یلاپور کے علاوہ پورا منڈگوڈ اور سرسی تعلقہ کا بنواسی کا علاقہ شامل ہے۔ کُل 231پولنگ بوتھس  اور 1,72,630 ووٹرس ہیں جن میں 87942مرد اور 84687خواتین ہیں۔ 29ستمبر کو انتخابی نوٹی فکیشن جاری ہوگا۔ 30ستمبر سے نامزدگی فارم داخل کیا جاسکے گا۔ یکم اکتوبر کو فارم کی جانچ ہوگی۔ 3اکتوبر کو نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔21اکتوبر کو ووٹنگ کے بعد 24اکتوبر کو ووٹوں گنتی اور نتیجے کا اعلان ہوگا۔27اکتوبر کوضمنی انتخابی کارروائی پوری طرح مکمل ہوجائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...