حکومتی حکم کے مطابق ریاست کے 17اضلاع کے 80تعلقہ جات سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شمار:فوری راحت دینے افسران کو ہدایات   

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th August 2019, 9:33 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:10؍اگست(ایس اؤ نیوز)ریاستی حکومت نے ریاست کے 17ضلعوں کے 80تعلقہ جات کو سیلاب سے متاثرہ علاقے قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کرنے ماتحت افسران کو حکم جاری کیاہے۔ اترکنڑا، دکشن کنڑا، اُڈپی ،کورگ سمیت ریاست کے 17اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ متعلقہ اضلاع کے تعلقہ جات کو فوری طورپر سیلاب سے متاثرہ علاقے قرار دینےکی بات سرکلر میں درج ہے۔ سیلاب کو لےکر جمعہ کو چیف سکریٹری کی صدارت میں منعقد ہوئی میٹنگ میں سیلاب سے متاثرہ علاقے قرار دینےکی  سفارش کی گئی تھی۔

سنیچر کو باقاعدہ مصدقہ حکم جاری کرتےہوئے ریاستی حکومت نے کہاہے کہ یکم اگست سے 9اگست تک ریاست کے مختلف اضلاع میں برسی بارش اور مہاراشٹرا میں موسلادھار بارش کی وجہ سے بھرے ہوئے ڈیموں  سے چھوڑے جانے والے بھاری مقدار میں پانی کے نتیجے میں شمالی کرناٹکا کے کرشنا ندی کی وادی سمیت دیگر ندیوں کنارے علاقوں میں سیلاب برپا ہواہے۔ اعلان کئے گئے ریاست کے 17اضلاع کے 80تعلقہ جات کی فہرست یوں ہے۔

اترکنڑا ضلع میں بھٹکل، انکولہ، ہلیال، ہوناور، کاروار، کمٹہ، منڈگوڈ، سداپور، سرسی ،یلاپور ۔اُڈپی ضلع میں کارکلا، کنداپور، اُڈپی ۔ دکشن کنڑاضلع میں بیلتھنگڈی ، بنٹوال، منگلورو، پتور، سلیا۔ کورگ ضلع میں مڈکیری، سوموارپیٹ، وراج پیٹ،مڈکیری۔  چک منگلورو میں موڈگیری ، نرسمہاراج پور، شرنگیری ۔شیموگہ ضلع میں ہوسنگر، ساگر، شکاری پور، شیموگہ ، سورب، تیرتھ ہلی  سمیت کئی اضلاع کے تعلقہ جات شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...