ٹی-20 عالمی کپ: انگلینڈ مسلسل چوتھی جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں،بٹلر کی شاندار سنچری

Source: S.O. News Service | Published on 2nd November 2021, 11:19 AM | اسپورٹس |

شارجہ، 2؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  انگلینڈ کی ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ ٹیم نے پیر کو ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی جیت درج کی۔ ٹیم نے سری لنکا کو 26 رن سے شکست دی۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 163 رن بنائے۔ جوس بٹلر نے ناٹ آوٹ 101 رن بنائے۔ یہ ان کا ٹی-20 انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔

جواب میں سری لنکا کی ٹیم 10 وکٹ کے نقصان پر 137 رن ہی بناسکی۔ اس سے پہلے انگلینڈ نے آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کو بھی شکست دی تھی۔ تین شکست کے ساتھ عالمی چمپئن سری لنکائی ٹیم آخری-4 کی ریس سے باہر ہوگئی ہے۔ سری لنکا نے 2014 میں ٹی-20 عالمی کپ کا خطاب جیتا تھا۔ وہیں انگلینڈ کی ٹیم 2010 میں خطاب جیت چکی ہے۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری سری لنکا کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ٹیم نے 34 رن پر 3 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ چرت اسلنکا نے 24 رن بنائے۔ بھانوکا راج پکشے 26 اور اوشکا فرنانڈو 13 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ اس طرح سے ٹیم نے 76 رن پر 5 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ ٹیم کو آخری 5 اوور میں 51 رن بنانے تھے۔ لیگ اسپنر عادل رشید نے ٹیم کو دو بڑی کامیابی دلائی۔

اس سے قبل ٹاس ہارکر پہلے کھیلنے اتری انگلینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ٹیم نے 35 رن پر 3 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد جوس بٹلر نے 67 گیندوں پر ناٹ آوٹ 101 رن اور کپتان ایان مورگن نے 36 گیندوں میں 40 رنوں کی اننگ کھیلی۔ دونوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 78 گیندوں میں 112 رن جوڑے۔ جوس بٹلر نے 67 گیندوں کا سامنا کیا۔ 6 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ یعنی 60 رن انہوں نے باونڈری سے بنائے۔

انگلینڈ کا اسکور 15 اوور کے بعد تین وکٹ پر 105 رن تھا۔ ٹیم نے آخری پانچ اوور میں 58 رن جوڑے۔ ایان مورگن نے ایک چوکا اور تین چھکا لگایا۔ سری لنکا کی طرف سے وانندو ہسرنگا نے 21 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کئے۔ اس سال ان کے 34 وکٹ ہوگئے ہیں۔ ایک کلینڈر ایئر میں وہ ٹی-20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز بھی بن گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...