کنداپور : معاشی بحران کی وجہ سے چینمئی ہاسپٹل کے مالک نے کی خودکشی - ڈیتھ نوٹ میں بتایا 2 افراد کو ذمہ دار

Source: S.O. News Service | Published on 27th May 2022, 11:53 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور،27؍ مئی (ایس او نیوز) مشہور تاجر اور چینمئی ہاسپٹل کے علاوہ بنگلورو، اڈپی اور شمالی کینرا وغیرہ میں موجود ہوٹلس اور دوسرے تجارتی مراکز کے مالک کٹّے گوپال کرشنا راو عرف کٹّے بھوجنّا (79 سال) نے اپنے ہی ریوالور سے گولی چلا کر جو خودکشی کی ہے اس سلسلے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے معاشی بحران کی وجہ سے یہ انتہائی اقدام کیا ہے۔
    
بھوجنّا نے اپنے شناسا اور چارٹرڈ اکاونٹنٹ مولہلّی گنیش شیٹی کے سِٹ آوٹ میں علی الصبح اپنے ہی ریوالور سے سر پر گولی چلاتے ہوئے  خودکشی کی تھی ۔ اس کے بعد ان کے اپنے گھر سے ایک ڈیتھ نوٹ برآمد ہوا جس میں لکھا ہے کہ  کنداپور میں واقع گولڈ جیویلرس کے پارٹنر اور چارٹرڈ اکاونٹنٹ مولہلّی گنیش شیٹی اور بروکر اسماعیل ہانگلورو نے  سود کی اونچی شرح کا لالچ دے کر بھوجنّا سے  2013 میں 3 کروڑ روپے اور 5 کلو گرام 24 کیریٹ سونا حاصل کیا تھا ۔ مگر آج تک اصل یا سود سے متعلق ایک پیسہ بھی واپس نہیں لوٹایا ۔ اس ضمن میں ایم ایل اے ہالاڈی شرینواس شیٹی کی موجودگی میں 6-7 مرتبہ میٹنگس منعقد ہوئیں اور ہر بار ایک متعینہ تاریخ کو رقم لوٹانے کا وعدہ کیا گیا لیکن کبھی بھی یہ وعدہ پورا نہیں ہوا۔ 
    
کنداپور اسٹیشن ہاوس آفیسر کے نام لکھے گئے ڈیتھ نوٹ میں مزید لکھا ہے کہ مذکورہ بالا دونوں افراد کی طرف سے :" سونا ، نقد رقم اور سود ملا کر کُل 9 کروڑ روپے واجب الادا ہیں ۔ میں نے اب تک باعزت زندگی گزاری ہے ۔ میری طرف سے باہر کے لوگوں کو رقم ادا کرنا باقی ہے ۔ بینکوں میں قرضہ باقی ہے ۔ گنیش شیٹی مولہلّی کے گھر کے چکر لگا کر تھک گیا ہوں ۔ اس سے افسردہ ہوکر ان کے گھر پر ہی میں اپنے ریوالور سے خودکشی کررہا ہوں ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ گنیش شیٹی مولہلّی اور اسماعیل کے پاس سے رقم وصول کرکے میرے گھر والوں کے حوالہ کیا جائے۔ "

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...