ہریانہ میں چلتی بس میں لگی آگ، 2 مسافر ہلاک 12 زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th July 2019, 4:59 PM | ملکی خبریں |

کروکشیتر،13؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہریانہ کے کروکشیتر میں چلتی بس میں آگ لگنے سے 2 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس واقعہ میں 12 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبریں بھی ہیں۔ پولس نے بتایا کہ یہ واقعہ کروکشیتر کے پپلی علاقے میں ہواہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک پرائیویٹ ٹورسٹ بس دہلی سے جموں جا رہی تھی اور اچانک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور پلٹنے سے اس میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے کے بعد چند منٹوں میں بس بری طرح جل گئی۔ اس آگ کی وجہ سے جائے حادثہ پر افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔

حادثہ میں زخمی سبھی مسافروں کو علاج کے لیے کروکشیتر کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں چار کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے اور انھیں چنڈی گڑھ کے پی جی آئی ریفر کر دیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بس میں تقریباً 55 لوگ سوار تھے۔

صدر تھانہ انچارج اجے کمار نے بتایا کہ بس میں تقریباً 50 سے 55 مسافر موجود تھے جن میں سے چار کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے پی جی آئی چنڈی گڑھ ریفر کیا گیا ہے جب کہ 14 سواریاں سول اسپتال میں داخل ہیں۔ بس یو پی کی ٹورسٹ بس ہے جس کا نمبر یو پی 17 اے ٹی 4406 ہے۔

پولس نے آگے بتایا کہ ڈرائیور پر نیند کا غلبہ تھا جس کی وجہ سے بس ڈیوائیڈر سے ٹکرائی تھی۔ پولس سپرنٹنڈنٹ آستھا مودی نے بھی واقعہ کی خبر ملتے ہی موقع کا معائنہ کیا اور سول اسپتال میں سواریوں سے حادثہ کی جانکاری لی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...