کوپل میں چلتی بس میں آگ ،مسافر معجزانہ طو ر پر بچ گئے
کوپل 2؍مئی(ایس او نیوز)بنگلورو سے منڈاریگی جانے والی گرین لائن ٹرانسپورٹ کی ایک بس میں کوپل کے قریب ہالاگیری کے مقام پر آگ بھڑک اٹھی، مگر خوش قسمتی سے اس میں موجود 8مسافرین معجزانہ طور پر بچ گئے۔
کہا جاتا ہے کہ بس میں آگ لگنے کی ڈرائیور کو خبر نہیں تھی، بلکہ کچھ بائک سواروں نے سب سے پہلے اسے دیکھا اور بس کا پیچھا کرکے ڈرائیور کو چوکنا کردیا۔ جیسے ہی ڈرائیور نے بس روک کر عجلت میں مسافروں کو نیچے اتارا پوری بس آگ کے شعلوں میں بدل گئی۔شبہ کیا جاتا ہے کہ بس کے اندر الیکٹرک شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے یہ آگ لگی ہوگی۔کہتے ہیں کہ اس بس میں کل ۲۲مسافرین بنگلورو سے سوار ہوئے تھے، جن میں سے بہت سارے مسافر ہوسپیٹ اور کوپل میں اترچکے تھے۔ اور اگلے اسٹاپ پر اترنے والے ۸ مسافر باقی تھے۔کوپل دیہی پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔