برکینا فاسو میں سونے کی کان کے قریب دھماکہ، 60 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 22nd February 2022, 8:37 PM | عالمی خبریں |

بریکنا فاسو،22؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) جنوب مغربی بریکنا فاسو میں پیر کے روز سونے کی کان کے پاس زبردست دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 60 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حادثہ میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں کچھ کی حالت انتہائی سنگین ہے۔ یہ اطلاع برکنا فاسو کی میڈیا نے دی ہے۔ ’آر ٹی بی‘ کی اطلاع کے مطابق گبومبلورا گاؤں میں دھماکہ کے بعد علاقے کے افسران نے متاثرین کی تعداد کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ کانکنی کے لیے استعمال کیے جانے والے کیمیکل کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا۔

دھماکہ کے دوران موقع پر موجود ایک فوریسٹ اہلکار نے ’دی ایسوسی ایٹیڈ پریس‘ سے کہا کہ ’’مجھے ہر طرف لاشیں نظر آ رہی تھیں۔ وہ خوفناک منظر تھا۔‘‘ انھوں نے مزید بتایا کہ پہلا دھماکہ پیر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً دو بجے ہوا تھا۔ اس کے بعد بھی کئی دھماکے ہوئے۔

واضح رہے کہ برکینا فاسو میں اس وقت بدامنی کا ماحول قائم ہے۔ افریقی ایسو سی ایشن نے ملک کو آئینی نظام بحال ہونے تک معطل کر دیا ہے۔ ایسو سی ایشن کے ذریعہ برکینا فاسو کو وہاں ہوئے تختہ پلٹ کے بعد معطل کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ یہاں باغی فوجیوں نے تشدد کو روکنے میں نااہلی کا حوالہ دیتے ہوئے جمہوری طور سے منتخب کیے گئے صدر روچ مارک کرشچین کابورے کو ہٹا دیا تھا۔ تختہ پلٹ کے بعد فوجی لیڈر لیفٹیننٹ کرنل پال ہنری سنداؤگے دامیبا کو اس ملک کا صدر قرار دیا گیا تھا۔ اقتدار حاصل کرنے کے بعد دامیبا نے نئے فوجی سربراہ کی تقرری بھی کر دی تھی۔ ساتھ ہی ملک کے نام خطاب میں نئے صدر نے برکینا فاسو میں حالات بہتر ہونے پر آئینی حکومت بحال کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ ملک کے سابق صدر راجدھانی میں اب بھی نظر بند ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...