دہلی میں جیت کا پرچم لہرانے کے بعد عآپ کی نظر بہار پر، پہلی بار لڑ سکتی ہے اسمبلی انتخابات

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 14th February 2020, 1:41 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی / پٹنہ،13/فروری(آئی این ایس انڈیا) دہلی اسمبلی انتخابات میں بڑی فتح حاصل کرنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے حوصلے بلند ہیں۔اروند کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی اب ملک کی توسیع کی منصوبہ بنا رہی ہے۔اسی سلسلے میں پارٹی پہلی بار آئندہ بہار اسمبلی انتخابات میں قسمت آزماتی نظر آئے گی۔

عام آدمی پارٹی کی بہار یونٹ کے صدر شتروگھن ساہو کا کہنا ہے کہ انہیں تیاریوں کی ہدایات ملی ہیں۔وہیں راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بھی اس کی جانب اشارہ دے کر کہا ہے کہ پارٹی قیادت ہی اس پر آخری فیصلہ کرے گا۔پارٹی کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہاکہ عام آدمی پارٹی ملک میں توسیع کی کوشش کرے گی۔ہم نے 2013 اور پھر 2015 میں ممبرشپ چلائی تھی۔جب کوئی پارٹی الیکشن جیتتی ہے تو یہ تنظیم کی توسیع دینے کا اچھا موقع ہوتا ہے۔ ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہماری پارٹی میں توسیع ہو۔اس کے لئے ہم نے مسڈ کال کا نمبر دیا ہے۔مہاراشٹر کے مقامی بلدیاتی انتخابات اور پھر بہار-بنگال میں انتخابات لڑے گی پارٹی کے سوال پر سنجے سنگھ نے کہا کہ جہاں بھی تنظیم مضبوط ہوگی، وہاں انتخابات لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔اس کا فیصلہ اعلی قیادت کرے گا۔عام آدمی پارٹی کی بہار یونٹ کے صدر شتروگھن ساہو نے بتایا کہ پارٹی نے پہلے ہی عوامی مواصلات کا اقدامات شروع کر دیا ہے اور ان کی پارٹی بہار انتخابات میں بھی ترقی اور لوگوں کی خدمت کے اسی ایجنڈے پر الیکشن لڑے گی جس پر اس نے دہلی میں فتح حاصل کی۔شتروگھن ساہو نے بتایاکہ ہم نے اپنی مہم شروع کر دی ہے اور بہار کے 26 اضلاع کا احاطہ کر چکے ہیں۔ہمیں پارٹی قیادت کی جانب سے آئندہ بہار انتخابات میں مضبوط جگہ بنانے کی تیاریوں کی ہدایات ملی ہیں۔بتا دیں کہ آپ آدمی پارٹی نے 2014 لوک سبھا انتخابات میں بہار میں اپنے 39 امیدوار اتارے تھے لیکن تمام سیٹوں پر اسے شکست ہوئی تھی۔اسی طرح 2019 لوک سبھا انتخابات میں بہار کی تین سیٹوں کشن گنج، بھاگلپور، سیتامڑھی میں امیدوار اتارے تھے اور تینوں میں شکست ملی تھی۔اس پر شتروگھن ساہو نے کہاکہ پارٹی اب پہلے سے مضبوط ہو گئی ہے اور دہلی میں کیجریوال جی کے گورننس ایجنڈا کی تعریف ہو رہی ہے اور اسے ملک میں اپنایا جا رہا ہے۔ہم بہار کے اندرونی علاقوں میں بھی دورہ کر رہے ہیں، یہاں لوگوں سے ہمیں اچھی رائے مل رہی ہیں۔ یہاں لوگ اب بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ہم بہار حکومت تعلیم، صحت اور پانی کے بنیادی مسائل پر سوال کریں گے۔نتیش کمار نے کیجریوال حکومت سے دہلی میں صحت، تعلیم اور سڑک پر سوال کیا تھا۔ہم وہی سوال نتیش حکومت سے بہار میں پوچھیں گے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔