بُلی بائی ایپ معاملے میں چوتھی گرفتاری، نیرج سنگھ کو ممبئی پولیس نے اڈیشہ سے پکڑا

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2022, 11:36 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی، 20؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) سوشل میڈیا پر مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کرنے والے بلی بائی ایپ معاملے میں ممبئی پولیس نے چوتھے ملزم کو اڈیشہ سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت نیرج سنگھ کی شکل میں ہوئی ہے۔ ممبئی پولیس کے ایک افسر نے کہا کہ ’’نیرج بُلی بائی ایپ کے ذریعہ سازش کا منصوبہ بنانے اور اسے انجام دینے میں شامل تھا۔ ہم اسے متعلقہ عدالت میں پیش کریں گے اور اس کی کسٹڈی ریمانڈ کا مطالبہ کریں گے۔‘‘

اس سے قبل اس معاملے میں ممبئی پولیس الگ الگ ریاستوں سے وشال جھا، شویتا سنگھ اور مینک راول کو گرفتار کر چکی ہے۔ وہیں دہلی پولیس نے بھی بُلی بائی معاملے میں کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ممبئی پولیس اور دہلی پولیس دونوں اس معاملے کی جانچ کر رہی ہیں۔

سب سے پہلے اس معاملے میں ممبئی پولیس نے بنگلورو سے وشال جھا نامی شخص کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد 4 جنوری کو اتراکھنڈ باشندہ شویتا سنگھ کو گرفتار کیا گیا۔ وہ دوسری ملزم تھی اور مینک راول مذکورہ تنازعہ کے سلسلہ میں گرفتار کیے گئے تیسرا ملزم تھا۔ ممبئی پولیس کے علاوہ اسی معاملے کی یکساں جانچ کر رہی دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے بھی دو گرفتاریاں کی ہیں۔ اسپیشل سیل نے معاملے کے اہم ملزم نیرج بشنوئی اور سُلی ڈیل کے اہم ملزم اونکاریشور ٹھاکر کو گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ یکم جنوری کو بُلی بائی ایپ نے صحافیوں، سماجی کارکنان، طلبا اور مشہور ہستیوں سمیت ایک خاص مذہب کی کئی خواتین کی تصویریں پوسٹ کی تھی۔ یہ سُلی ڈیل کے تنازعہ کے چھ مہینے بعد ہوا۔ وشال جھا بُلی بائی ایپ کے فالوورس میں سے ایک تھا، جس نے پولیس کو ٹیم تک پہنچایا۔

سُلی ڈیلس کو جگہ فراہم کرنے والے گِٹ ہب نے بُلی بائی ایپ کو بھی ہوسٹ کیا۔ حالانکہ بعد میں گِٹ ہب نے یوزر کو اپنے ہوسٹنگ پلیٹ فارم سے ہٹا دیا تھا۔ لیکن تب تک بُلی بائی نے ملک بھر میں تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔ بُلی بائی ایپ کو ایٹ دی ریٹ بُلی بائی نام کے ایک ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ بھی مشتہر کیا جا رہا تھا، جس میں ایک خالصتانی حامی کی ڈی پی استعمال ہوئی تھی۔ اس ٹوئٹر ہینڈل نے دعویٰ کیا کہ خواتین کو ایپ سے بُک کیا جا سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...