پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس: 30 جنوری کو ہوگاکل جماعتی اجلاس، وزیر اعظم کریں گے صدارت

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2021, 8:52 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20/جنوری (آئی این ایس انڈیا) پارلیمنٹ کے آئندہ بجٹ اجلاس کے پیش نظر 30 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت ایک کل جماعتی اجلاس ہوگا، جس میں حکومت سیشن سے متعلق کام کاج سے تمام فریقوں کو آگاہ کرے گی۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے بدھ کے روز یہ معلومات دی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ میٹنگ ڈیجیٹل کے ذریعہ کی جائے گی اور اس سلسلے میں تمام پارٹیوں کے ایوان کے رہنماؤں کو معلومات دے دی گئی ہیں۔پارلیمنٹ اجلاس شروع ہونے سے پہلے کل جماعتی اجلاس بلانے کی روایت رہی ہے۔ تاہم اس بار سیشن کے آغاز کے ایک دن بعد یہ اجلاس ہو رہا ہے۔ یہ اجلاس 29 جنوری سے شروع ہوگا۔

جوشی نے کہاکہ کل جماعتی اجلاس 30 جنوری کو ہوگا، جس میں حکومت کام کاج کا خاکہ پیش کرے گی اور حزب اختلاف کے مشوروں کو بھی سنے گی۔بجٹ اجلاس 29 جنوری سے شروع ہوگا۔ اجلاس کے دوران راجیہ سبھا کی کارروائی صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگی جبکہ لوک سبھا کی کارروائی شام 4 سے 8 بجے تک ہوگی۔ یہ سیشن پہلے مرحلے میں 29 جنوری 2021 سے 15 فروری 2021 اور دوسرے مرحلے میں 8 مارچ 2021 سے 8 اپریل 2021 تک جاری رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...