راجیہ سبھا کانگریس نے کی بجٹ 2019 کی تنقید، وزیر خزانہ نے کہا، سرمایہ کاری کو ملے گی ترقی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th July 2019, 10:37 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے 2019-20 کے مرکزی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے جمعہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ اس میں ملک کی معیشت کو رفتار دینے کے لئے کوئی ٹھوس پروگرام یا منصوبہ نہیں ہے۔ایوان بالا میں بجٹ پر چل رہی بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے کانگریس کی وانسک سیام نے کہا کہ بجٹ سے بہت امیدیں تھیں لیکن اس میں نہ تو معیشت کو رفتار دینے کے لئے کوئی مناسب اور ٹھوس قدم اٹھائے گئے ہیں اور نہ ہی شمال ومشرقی کی ترقی پر زوردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر دو روپے کا اوورلوڈ لگانا اور ایکسائزڈیوٹی میں اضافہ ایسے وقت میں بڑا جھٹکا ہے جب بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں جوں کا توں ہیں۔وانسک نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت کی ترقی کی شرح 2019 کے ابتدائی تین ماہ میں 5.8 فیصد رہی ہے جوگزشتہ پانچ سال میں سب سے کم ہے۔شمال ومشرقی علاقے سے آنے والی وانسک نے کہا کہ اس علاقے کے لئے بجٹ میں جو الاٹمنٹ کیا گیا ہے وہ ریل، سڑک سے لے کر نوجوانوں کو روزگار مہیا کرانے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لئے کافی نہیں ہے۔اسی پارٹی کے رونالڈ ساپا لاؤنے کہا کہ شمال ومشرقی علاقہ ترقی کی وزارت (ڈی او این آر) کے لئے بجٹ میں کیا گیا الاٹمنٹ صرف 1,047کروڑ روپے ہے۔یہ الاٹمنٹ 2014 میں مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے سب سے کم ہے۔ترقی کے نقطہ نظر سے شمال ومشرقی علاقے کو پسماندہ بتاتے ہوئے لاؤ نے کہا کہ اس علاقے کو ترقی کے دفعات سے جوڑنا ضروری ہے۔مرکزی وزیر اور آر پی آئی (اے) لیڈر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ درج فہرست طبقے کے لئے مختص رقم 43.6 فیصد بڑھا کر 81،347 کروڑ روپے کی گئی ہے جو قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائلیوں اور پسماندہ طبقوں کے لئے کئی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں۔حکومت غربت دور کرنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔حکومت اپنے اچھے کاموں کی بنیاد پر 2024 میں دوبارہ اکثریت حاصل کرے گی۔سونل مان سنگھ نے کہا کہ حکومت کو فنکاروں کے لئے’مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم‘ کی طرح کوئی روزگار گارنٹی دینے کے بارے میں غور کرنا چاہئے تاکہ انہیں پورے سال کام کی پریشانی نہ ہو سکے۔انہوں نے وزارت ثقافت کے الاٹمنٹ میں سات فیصد اضافہ کئے جانے کی تعریف بھی کی۔بی جے پی کے وجے گوئل نے کہا کہ اس میں ہر قسم کا خیال رکھا گیا ہے۔بی جے پی کے کیلاش سونی نے مدھیہ پردیش کے ساگرسے نرسہپور اور چھندواڑہ ہوتے ہوئے مہاراشٹر کے ناگپور تک براہ راست ٹرین چلائے جانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر ٹرین میں جنرل ڈبے ہونے چاہیے این پی ایف رکن کے جی کینیے نے کہا کہ شمال ومشرقی علاقے میں روزگار پر خاص توجہ دینا چاہئے تاکہ وہاں علیحدگی پسندی سر نہ اٹھانے پائے۔انادرمک رکن این گوکلکرشن نے کہا کہ ملک کی ترقی میں ریاستوں کی بھی شرکت ہوتی ہے اور ان کے مسائل پر غور کرنا چاہیے۔اس کے بعد بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کہ بجٹ میں مالی مضبوطی کے مقاصد سے سمجھوتہ کئے بغیر سرمایہ کاری بڑھانے کی مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ ترقی کی بڑی تصویر پیش کی گئی ہے۔مالی سال 2019-20 کے بجٹ پر راجیہ سبھا میں بحث کا جواب دیتے ہوئے سیتا رمن نے کہاکہ اگلے 10 سال کے لئے وسیع اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی درمیانی مدت کا ہدف ملک کو 5,000ارب ڈالر کی معیشت بنانا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ 5,000ارب ڈالر کی معیشت کا ہدف بغیر منصوبہ بندی کے نہیں ہے۔انہوں نے بجٹ میں مجوزہ اقدامات کے بارے میں معلومات دی۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کو رفتار دینے کے لئے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) قوانین بنایا گیا، 400 کروڑ روپے تک کے کاروبار والی کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ ٹیکس کی شرح کم کی گئی، ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے قدم اٹھائے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...