مودی حکومت کے انتخابی بجٹ میں نہ بے روزگاری کا حل اور نہ ہی مہنگائی ختم کرنے کی ترکیب: ملکارجن کھرگے

Source: S.O. News Service | Published on 1st February 2023, 10:03 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،یکم فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی حکومت نے آج اپنی مدت کار کا آخری مکمل بجٹ پیش کر دیا۔ آئندہ سال ہونے والے انتخاب کو توجہ میں رکھ کر تیار کیے گئے بجٹ میں وزیر مالیات نے کئی بڑے وعدے کیے، لیکن مک میں موجود بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے کوئی خاکہ پیش نہیں کیا۔ ایسے میں اس بجٹ پر تلخ رد عمل سامنے آنے لگا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بجٹ کو لے کر کہا کہ انتخاب کو دھیان میں رکھ کر بنایا گیا مودی حکومت کا بجٹ عوام کا بی جے پی پر لگاتار گرتے اعتماد کا ثبوت ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے ذریعہ بجٹ پیش کیے جانے کے بعد یکے بعد دیگرے کئی ٹوئٹس کر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں انھوں نے کہا کہ ’’یہ صرف انتخاب کو دھیان میں رکھ کر بنایا گیا بجٹ ہے، ملک کو دھیان میں رکھ کر نہیں۔ اس بجٹ میں زبردست بے روزگاری کا حل تلاش کرنے کی کوئی بھی کوشش نہیں ہے۔ بجٹ میں ایسا کچھ نہیں ہے جس سے روز مرہ کی چیزوں کی قیمتوں میں کوئی بھی کمی آئے۔ آٹا، دال، دودھ، رسوئی گیس... سبھی کی قیمتیں بڑھا کر مودی حکومت نے ملک کو لوٹا ہے!‘‘

ایک دیگر ٹوئٹ میں کھرگے نے کہا کہ ’’اس بجٹ میں دلت، قبائل، پسماندہ طبقہ کی فلاح کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک بھی قدم نہیں ہے۔ منریگا کا بجٹ 38468 کروڑ روپے کم کر دیا۔ ایسے میں غریبوں کا کیا ہوگا؟ تعلیم و صحت بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’کسان مخالف نریندر مودی حکومت نے کسانوں کے لیے بجٹ میں کچھ نہیں دیا ہے۔ 2022 میں کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا، اس کو پورا کیوں نہیں کیا؟ ایم ایس پی گارنٹی کہاں ہے؟ کسانوں کو لگاتار نظر انداز کیا جا رہا ہے۔‘‘

ملکارجن کھرگے نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر کو مودی حکومت نے برباد کر دیا ہے۔ بھگوڑے ملک لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔ تین لاکھ کروڑ کے وِلفل ڈیفالٹرس ہیں۔ بینکوں پر 36 لاکھ کروڑ کا این پی اے ہے، لیکن بجٹ میں اس کے لیے کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے۔ ایس بی آئی اور ایل آئی سی کو جو جوکھم میں ڈالا جا رہا ہے، اس پر بجٹ میں ایک لفظ نہیں ہے۔

کانگریس صدر نے آخر میں کہا کہ مجموعی طور پر مودی حکومت نے ہندوستانی عوام کی زندگی کو دشوار کر دیا ہے۔ ملک کی معیشت کو گہری چوٹ پہنچائی گئی ہے۔ ملکی ملکیت کو لوٹنے کے علاوہ مودی حکومت نے کچھ نہیں کیا ہے۔ اس بجٹ کو میں ’نام بڑے اور دَرشن چھوٹے بجٹ‘ کہوں گا۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...