مرکزی بجٹ: موبائل فون سستے اور زیورات مہنگے

Source: S.O. News Service | Published on 1st February 2023, 10:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،یکم فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) مختلف قسم کے ٹیکسوں میں کمی کی وجہ سے دیسی موبائل فون اور ٹی وی سیٹ، ہندوستانی ساختہ کچن کی چمنیاں اور جھینگا فارمنگ کے لیے استعمال ہونے والی فیڈ سستی ہوجائیں گی جبکہ ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے درآمد شدہ کاریں، سائیکل، سونا- چاندی اور پلاٹینم کے زیورات اور مصنوعی زیورات مہنگے ہو جائیں گے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے چہارشنبہ کے روز پارلیمنٹ میں عام بجٹ کی پیشکشی کے دوران مختلف قسم کے سامان پر عائد ٹیکسوں میں تبدیلی کی تجاویز کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے موبائل فون کیمروں اور ان کے کچھ پرزوں پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی کا بھی اعلان کیا۔ اسی طرح ٹی وی پینلز کے اوپن شیل پرزوں پر بنیادی درآمداتی ڈیوٹی کو کم کر کے 2.5 فیصد کر دیا گیا ہے جس سے یہ سستا ہو جائے گا۔

کچن کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے لگائی جانے والی دیسی چمنیاں سستی ہو جائیں گی۔ کچن کی چمنیاں بنانے کے لیے استعمال ہونے والی ہیٹ کوائلز پر کسٹم ڈیوٹی 20 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کردی گئی ہے جس سے دیسی کچن کی چمنیاں سستی ہو جائیں گی۔ تاہم درآمداتی کچن چمنی پر ڈیوٹی 7.5 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے سے یہ مہنگا ہو جائے گا۔

کیکڑے کی فارمنگ کے لیے استعمال ہونے والا چارہ جو بیرون ملک برآمد کیا جائے گا وہ سستا ہو جائے گا۔ چارے کی تیاری میں استعمال ہونے والے مختلف مواد پر ٹیکس کم کرنے سے چارہ سستا ہو جائے گا۔ کمپریسڈ بائیو گیس کو ایکسائز ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

 اس گیس سے کئی قسم کے انجن چلتے ہیں۔ حکومت نے کئی قسم کے کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز پر درآمداتی ڈیوٹی فری کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

سائیکلوں پر درآمداتی ڈیوٹی 30 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح سی کے ڈی گاڑیوں (کاروں) پر درآمداتی ڈیوٹی 30 سے ​​بڑھا کر 35 فیصد کر دی گئی ہے۔ سی بی یو گاڑیوں (کاروں) پر درآمداتی ڈیوٹی 60 سے بڑھا کر 70 فیصد کر دی گئی ہے۔

الیکٹرک سی بی یو وہیکل (کار) ٹیکس 60 فیصد سے بڑھا کر 70 فیصد کر دیا گیا ہے۔ الیکٹرانک کھلونوں کے علاوہ کھلونوں اور ان کے پرزوں پر ٹیکس 60 سے بڑھا کر 70 فیصد کر دیا گیا ہے۔ کمپاؤنڈ ربڑ پر ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دی گئی ہے۔

چاندی پر ٹیکس کی شرح 7.5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دی گئی ہے۔ چاندی کی سلاخوں پر ٹیکس کی شرح 6.1 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح سونے، چاندی اور پلاٹینم سے بنے زیورات پر ٹیکس 20 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا گیا ہے۔ مصنوعی زیورات پر ٹیکس کی شرح بھی 20 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔