بجٹ2019: حکومت کا اعلان، لوگوں کو جلد ملیں گے 1،2،5،10 اور 20 کے نئے سکے
نئی دہلی، 5 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ مودی حکومت کے دوسری مدت کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی عام لوگوں کو 1، 2، 5، 10 اور 20 روپے کے نیا سکے ملیں گے۔سکوں کو چھوکرنابینابھی شناخت کر سکیں گے کہ یہ کس قیمت کا ہے۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ تقریر میں کہاکہ 7 مارچ 2019 کو وزیر اعظم نے 1، 2، 5، 10 اور 20 روپے کے سکے جاری کئے تھے جسے معذور لوگ چھوہی سمجھ سکتے ہیں۔اسی کے ساتھ وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں سماجی بہبود کام سے منسلک تنظیموں کے لئے ہندوستانی سیکورٹیز اور تبادلہ بورڈ (سیبی) کے تحت سوشل اسٹاک ایکسچینج بنانے کا اعلان کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اس ایکسچینج سے ان تنظیموں کو مدد ملے گی جو سماجی کاموں کے لئے مشترکہ فنڈ یونٹ کے طور پر سرمایہ جٹاتے ہیں۔