فی الحال ریاستی کابینہ میں توسیع نہیں۔دعویداروں کوجھٹکا
بنگلورو،20؍ستمبر (ایس او نیوز) آج شب8بجے تک بھی یہ امید کی جارہی تھی کہ وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کی بنگلور واپسی کے فوری بعد کل اتوار ہی کو کانگریس کابینہ میں توسیع کا اعلان کردیا جائے گا۔ لیکن وزیراعلیٰ کی واپسی پر پتہ چلا کہ اتوار کو مجوزہ اسمبلی اجلاس کے آغاز سے پہلے کابینہ میں توسیع نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے کابینہ میں شامل ہونے کے متوقع امیدواروں کو جھٹکا لگاہے۔
ایڈی یورپا دہلی سے واپسی پر بنگلور ایرپورٹ پر اخباری نمائندوں سے کہا کہ ریاستی کابینہ کی توسیع سے متعلق وزیراعظم سے بات چیت ہوئی ہے۔ پارٹی کے قومی صدر سے تبادلہ خیال کے بعد یہ فیصلہ کرنے کا وزیراعظم نے اشارہ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زبانی یہ معلوم ہوا کہ ریاستی کابینہ میں توسیع کے لئے پارٹی کے مرکزی لیڈروں نے ابھی گرین سگنل نہیں دکھایا ہے۔ یہ خبر سن کر پچھلے کئی مہینوں سے کابینہ میں شامل ہونے لابی چلا رہے لجس لیٹروں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ فی الحال یہ طے نہیں ہے کہ اسمبلی اجلاس ختم ہونے کے بعد کابینہ میں توسیع ہوگی۔